کل کتب 102

دکھائیں
کتب
  • 101 #5476

    مصنف : نیاز احمد اکاڑوی

    مشاہدات : 7533

    کتاب الخراج مترجم

    (اتوار 02 ستمبر 2018ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #5476 Book صفحات: 627
    امام ابو یوسف  امام ابوحنیفہکے شاگرد مایہ نا ز شاگرد اور فقہ حنفی کے  معروف امام ہیں  آپ امام ابوحنیفہ کے بعد خلیفہ ہادی، مہدیاور ہارون الرشیدکے عہد میں قضا کے محکمے پر فائز رہے اور تاریخ اسلام میں پہلےوہ شخص ہیں جن کو قاضی القضاۃ(چیف جسٹس)کے خطاب سے نوازا گیا‘ لیکن بادشاہ کی ہاں میں ہاں ملاکر نہیں رہے، بلکہ ہرمعاملہ میں شریعت کا اتباع کرتے، یہاں تک کہ بادشاہ کا مزاج درست کردیا۔آپ کی مشہور تصنیف کتاب الخراجفقہ حنفیکی مستند کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی ایک درجن کے قریب کتب ہیں۔آپ 731ء کو کوفہ میں پیدا ہوئے  اور  798ء کو 67 سال کی عمر میں بغداد میں  فوت  ہوئے ۔ زیر تبصرہ کتاب  امام ابو  یوسف  کی مشہور ومعرو ف کتاب ’’ کتاب الخراج‘‘   کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب اس موضوع پر سب سے پہلے لکھی گئی جس کو  امام  موصوف  نے ہارون الرشیدکی درخواست پر تحریر کیا تھا۔ اس میں مختلف مضامین ہیں لیکن زیادہ خراج کے مسائل ہیں۔ اس کتاب میں زمین کے اقسام، لگان کی مختلف شرحیں کاشتکاروں کی حیثیتوں ک...
  • 102 #2149

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 11435

    یوم مزدور

    (جمعرات 04 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2149 Book صفحات: 26
    یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کویاد کرنا ہے ۔یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا ۔اس دن امریکہ کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی ۔تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور شہید ہوئے۔اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لئےمیں جمع ہوئے پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لئے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور شہید ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ،اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں دی حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے مزدور تحریک کے لئے شہادت دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی ۔ان شہید ہونے والے رہنماؤں نے کہا ۔ ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘&lsquo...
< 1 2 3 4 5 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4399
  • اس ہفتے کے قارئین 327052
  • اس ماہ کے قارئین 1330821
  • کل قارئین102891337
  • کل کتب8738

موضوعاتی فہرست