#2623

مصنف : جلال الدین قاسمی

مشاہدات : 9600

گناہوں کی معافی کے 10 اسباب

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1920 (PKR)
(جمعہ 15 مئی 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

انسان   کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے ... ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں...؟۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرتِ انسان پر بہت بڑا احسان کیا کہ انسان سے سرزد ہونے والے گناہوں کی معافی کے لیے ایسے نیک اعمال کی کی ترغیب دلائی ہے کہ جس کے کرنے سےانسان کے زندگی بھر کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ احادیث مبارکہ میں ان اعمال کی تفصیل موجود ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’گناہوں کی معافی کے 10 اسباب‘‘ انڈیاکے معروف جید سلفی عالم دین مولانا حافظ جلال الدین قاسمی ﷾ کی کاوش ہے ۔اس کتابچہ میں انہوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں ایسے دس اسباب کوبیان کیا ہے کہ جن کو اختیار کرنے سے ایک انسان کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ کتاب میں وارد احادیث واثار کی تخریج وتحقیق کا فریضہ نوجوان عالم دین مولانا ارشد کمال﷾ نے انجام دیا ہے۔ مصنف کتاب کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ شریعت اور اسرار شریعت پرگہری نظر رکھتے ہیں۔دار العلوم دیوبند کے فاضل اور اردو ،عربی ،فارسی، انگریزی کےعلاوہ بھی کئی زبانوں میں آپ کو مکمل دسترس حاصل ہے،دنیا کی مشکل ترین زبان سنسکرت کے ادب اور خصوصاً اس کی گرائمر پرمہارت رکھتے ہیں۔ انہی امیتازی خصوصیات کی بناءپر علمی وادبی حلقوں میں آپ کی شخصیت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔موصوف میدان خطابت کےشہسوار ہیں ان کا ہر خطاب کتاب وسنت کےدلائل سے معمور ہوتا ہے۔ فنِ خطابت پر جو قدرتی ملکہ آپ کو حاصل ہے وہ کم ہی لوگوں کے حصہ میں آتا ہے۔ 2 جولائی 2014 سے پیس ٹی وی پر ان کےعلمی خطابات’’ فیضان کتاب وسنت ‘‘ نامی پروگرام کےتحت نشر کئے جارہے ہیں جنہیں دنیا کے156 ممالک میں دیکھا اور سنا جار ہا ہے۔ نیز صحافت کے میدان میں بھی آپ کی قابل تحسین خدمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کتاب وسنت پر زندہ رہنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول (شہباز حسن)

5

مقدمہ (یوسف جمیل جامعی)

10

عرض مؤلف (حافظ جلال الدین قاسمی)

12

گناہوں کی معافی کا پہلا سبب: استغفار

14

استغفار کا خاص مہینہ

15

طب عفو (معافی) کے لیے بہترین رات

16

سید الاستغفار

17

گناہوں کی معافی کا دوسرا سبب: توبہ ار رجوع الی اللہ

19

توبہ کا دروازہ کھلا ہے

21

حالت نزع میں توبہ

23

سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے وقت توبہ

23

بدعتی کی توبہ

24

ایمان یاس (مایوسی کے وقت ایمان)

24

شرائط توبہ

25

توبہ کی تین قسمیں

25

گناہوں کی معافی کا تیسرا سبب: گناہوں کو مٹانے والے نیک اعمال

26

گناہوں کی معافی کا چوتھا سبب: مومنوں کی دعا

28

نماز جنازہ میں کس چیز کی سفارش کی جاتی ہے

29

مشرکین کے لیے استغفار جائز نہیں

31

ماں کے لیے طلب مغفرت کی اجازت نہ ملی

32

گناہوں کی معافی کا پانچواں سبب: میت کے لیے عمل

33

گناہوں کی معافی کا چھٹا سبب: شفاعۃ النبیﷺ

35

گناہوں کی معافی کا ساتواں سبب: غلطی پر شرمندگی

40

گناہوں کی معافی کا نواں سبب: کبائر سے اجتناب

42

گناہوں کی معافی کا دسواں سبب: رحمت الٰہی

45

موحد مسلمان کی تین قسمیں

46

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4650
  • اس ہفتے کے قارئین 163182
  • اس ماہ کے قارئین 1682255
  • کل قارئین115574255
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست