#1882

مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

مشاہدات : 7657

جھگڑے کیوں ہوتے ہیں

  • صفحات: 144
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3600 (PKR)
(جمعرات 04 ستمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

لڑائی جھگڑوں کے اسباب میں سے  ایک بہت  بڑا سبب غلط فہمی  ہے۔ یو ں سمجھ لیجئے کہ دنیا میں  تقریبا پچاس فیصد بداعمالیاں غلط فہمی کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں ۔غلط فہمی سے انسان کہاں سے کہاں تک پہنچ جاتا ہے بستے گھر برباد ہوجاتے ہیں دوست دشمن بن جاتے ہیں اور غیر تو غیر سہی اپنے بھی پرائے بن جاتے ہیں۔’’جھگڑا  ‘‘دیکھنے میں  ایک چھوٹا سے لفظ ہے  لیکن اس میں  خاندانوں کی بربادی نسلوں  کی تباہی،خونی رشتوں کا انقطاع اوراخلاق وتہذیب کاخون شامل ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ جھگڑوں میں  ذہنی پریشانی،اعصابی دباؤ اور دن رات کی بے  چینی بھی شامل ہے ۔ معمولی سے بات بھی  جھگڑے  کا پیش خیمہ بن سکتی ہے اور معمولی سے دانشمندی بھی بہت جھگڑوں سے بچا سکتی ہے ’’ایسی دانشمندی یا  میٹھا بول جوکہ گریبان پکڑنے والوں کوآپس میں شیروشکر کردے ایک  مومن کے اوصاف میں سے   بلند وصف ہے ۔زیر نظر کتاب ’’جھگڑے کیو ں ہوتے ہیں ‘‘ محترم  تفضیل احمد ضیغم﷾ کی تصنیف ہے ۔ جس میں ایسے تمام  اسباب کو مختصراً بیان کیا گیا ہے جوجھگڑوں  کی بنیاد بنتے ہیں اوران جھگڑوں سے کس طرح بچا جا سکتا ہے  اس ضمن میں کائنات کے سب سے   عظیم انسان  جناب محمد  الرسول اللہ ﷺ کے فرامین کو اس کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔یہ کتاب دراصل  مصنف کے  مختلف اوقات میں  دئیے گئے  خطابات ولیکچرز کا  مجموعہ  ہے  جسے  مختلف احباب کے اصرار پر   موصوف  نے  کتابی صورت میں  شائع کیا ہے ۔اس مختصر کتابچہ کا مطالعہ  جھگڑوں کی دہکتی بھٹیاں سرد کرنے میں مفید ہوسکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے   اور کتابچہ کو ایک دوسرے میں نفرتیں دور کرکے  آپس  محبت والفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

9

غلط فہمی

 

13

غلط فہمی کیوں ہوتی ہے

 

13

حضرت عمر اور عثمان ؓ میں غلط فہمی

 

14

مجلس نبوی سے محرومی

 

16

غلط فہمی کا علاج

 

18

بدگمانی

 

20

بدگمانیوں کا علاج

 

24

برادری ازم کا اسلامی تصور

 

26

موجودہ برادریاں اور ان کی تاریخی حیثیت

 

28

موجودہ ذاتیں

 

32

انسانیت کا درد چھن گیا

 

36

برادریوں کے بت اسلام کے قدموں میں

 

40

برادری سے باہر شادی پر جھگڑے

 

44

مذہبی جھگڑے

 

51

جہالت یعنی تحقیق نہ ہونا

 

60

میاں بیوی کے جھگڑے

 

65

میاں بیوی کے جھگڑوں کے اسباب

 

67

شوہر کے بستر سے دور رہنا

 

69

خاوند کے لیے زیب و زینت نہ کرنا

 

72

بڑے خاندان میں شادی

 

79

نکاح سے پہلے تحقیق نہ کرنا

 

84

آسمانوں میں پہلی نافرمانی اور زمین پر پہلا قتل

 

86

دو جماعتوں میں جھگڑے کی سازش

 

93

علماء میں حسد کی وجہ سے جھگڑے

 

98

تنظیموں میں حسد کی وجہ سے جھگڑے

 

109

شادی بیاہ سے متعلقہ خوشیاں

 

117

غم کی کیفیتوں میں حد اعتدال سے بڑھنا

 

121

لڑائی کی وجہ بننے والے زبان کے فتنے

 

132

غیبت کی تباہ کاریاں

 

134

غیبت کی جائز صورتیں

 

135

تہمت سے جھگڑوں کی آگ

 

138

فوت شدہ کے لیے نازیبا کلمات کا استعمال

 

139

کسی کو کافر کہہ کر پکارنا

 

141

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13482
  • اس ہفتے کے قارئین 172014
  • اس ماہ کے قارئین 1691087
  • کل قارئین115583087
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست