#2567

مصنف : ڈاکٹر جمال الدین عطیہ

مشاہدات : 6002

فقہ اسلامی کی نظریہ سازی

  • صفحات: 258
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6450 (PKR)
(بدھ 27 مئی 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

نظریہ ذہن میں قائم ہونے والا ایک تصور ہے ،خواہ یہ تصور فکر منطقی کے تسلسل سے پیدا ہو یا فرعی وجزئی احکام کے استقراء سے ماخوذ ہو۔یہ تصور تجریدیت سے متصف ہوتا ہےکیونکہ اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ تطبیقی صورتحال سے بلند ہو کر اس تطبیق کے پیچھے کارفرما نظریہ وتصور تک رسائی حاصل کی جائے۔نظریہ ایسا جامع تصور ہوتا ہے جو موضوع کے تمام مراتب ودرجات اور اس کے تمام اثرات سے بحث کرتا ہے۔نظریہ جس جامع تحریری تصور کا نام ہے اسے دریافت کرنے کے لئے اس موضوع سے تعلق رکھنے والے تمام ظواہر واحکام میں پائے جانے والی مشترک صفات کا پتہ لگایا جاتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ اس موضوع کے مشترک اور عام قواعد معلوم کئے جائیں۔فقہی نظریہ کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ فقہی نظریہ اس مجرد تصور کا نام ہے جو جزئی فرعی احکام کو منضبط کرنے والے قواعد عامہ کو یکجا کرے۔ زیر تبصرہ کتاب "فقہ اسلامی کی نظریہ سازی " عالم عرب کے معروف سکالر محترم ڈاکٹر جمال الدین عطیہ صاحب کی عربی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب نے کیا ہے۔یہ کتاب مولف موصوف کے ان لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے قطر یونیورسٹی کے کلیۃ الشریعہ (شریعت کالج ) کے طلباء وطالبات کے لئے فقہی نظریات کے نصاب کی تمہید اور مقدمہ کے طور پر تیار کئے اور پیش کئے،اور پھر بعد میں ان کی افادیت کے پیش نظر شائع کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

6

باب اول فقہی نظریات اور علم اصول فقہ

 

12

فصل اول علم اصول فقہ کی ابتدا

 

14

فصل دوم علم اصول فقہ میں تصنیف و تالیف کے طریقے

 

23

فصل سوم کتب اصول فقہ کی ترتیب اور ان کے موضوعات

 

41

باب دوم دوسرے علوم اسلامیہ میں فقہی نظریات

 

50

فصل اول مذکورہ علوم کی تعریف

 

51

فصل دوم شریعت کے مقاصد

 

64

فصل سوم قواعد

 

71

فصل چہارم فقہی ابواب کے درمیان مشترک قواعد کو ایک موضوع کے تحت جمع کرنا

 

122

فصل پنجم فردق

 

137

چھٹی فصل اختلاف فقہاء ، فروع کی اصول سے تخریج

 

154

ساتویں فصل بدعات او رحیلے

 

192

آٹھویں فصل علوم اسلامیہ کی کتابوں میں فقہی نظریہ سازی کے کام پر عمومی نظر

 

198

باب سوم فقہی نظریات کی موجودہ صورت حال

 

209

خاتمہ

 

229

ماخذ و مصادر

 

247

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66960
  • اس ہفتے کے قارئین 477841
  • اس ماہ کے قارئین 359633
  • کل قارئین107026395
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست