#2169

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5925

دم کرنا اور کرانا

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(اتوار 28 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

دم کرنے کو عربی زبان میں "رقیہ "کہتے ہیں،جس سے مراد ہے کچھ مخصوص الفاظ پڑھ کر کسی چیز پر اس عقیدے کے تحت پھونک مارنا کہ اس چیز کو استعمال کرنے سے شفا حاصل ہو گی یا مختلف عوراض وحوادثات اور مصائب سے نجات مل جائے گی۔اہل جاہلیت یہ سمجھتے ہیں کہ دم میں تاثیر یا تو ان الفاظ کی وجہ سے ہے جو پڑھ کر دم کیا گیا ہے یا ان الفاظ کی تاثیر ان مخفی یا ظاہری قوتوں کی وجہ سے ہے جن کا نام دم کئے جانے والے الفاظ میں شامل ہے۔اسلام نے جتنے بھی دم سکھائے ہیں اور قرآن وسنت سے جن دم کرنے والی سورتوں،آیتوں اور دعاؤں کا ذکر آیا ہے ان سب میں یہ عقیدہ بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ رب اکبر ہی ہر طرح کی شفا عطا کرنے والا ہے۔وہی ہر طرح کی مصیبت سے نجات دینے والا ہے،وہی مطلوبہ چیز کو دینے پر قادر ہے،وہی جادو ،آسیب ،نظر وغیرہ کے اثرات متانے والا ہے۔نیز دم کرنے میں شریعت نے یہ عقیدہ بھی دیا ہے کہ جو الفاظ پڑھ کر دم کیا جا رہا ہے یہ خود موثر نہیں بلکہ انہیں موثر بنانے والی اللہ تعالی کی ذات ہے،جس طرح دوا اثر نہیں کرتی جب تک اللہ نہ چاہے،کھانا فائدہ نہیں دیتا جب تک اللہ نہ چاہے،اسی طرح دم میں تاثیر اللہ کے حکم سے پیدا ہوتی ہے۔۔ زیر تبصرہ کتاب  " دم کرنا اور کرانا "معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے دم کے انہی مسائل کو بیان کیاہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ ﷫ کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دم سے مراد

 

5

دم اور عقیدہ

 

7

دم میں تاثیر کے متعلق عقیدہ

 

8

دم کے الفاظ

 

8

دم کرنے کا طریقہ

 

10

دم اور دعا

 

11

جاہلیت میں دم

 

12

جاہلیت کے غیر شرکیہ دم

 

14

قرآن حکیم کے ساتھ دم کرنا

 

16

دم کرنے کے شرعی ےطریقے

 

17

دم کر کے ہاتھ پر پھونکنا اور ہاتھ جسم پر پھیرنا

 

19

دم کر کے پھونکتے ہوئے منہ کا لعاب خارج کرنا

 

21

لعاب دہن لگی انگلی پر مٹی لگا کر زخم پر لگانا

 

23

عورتوں کا دم کرنا

 

25

نیک لوگوں سے دم کرانا

 

26

دم کر کے اجرت لینا

 

27

دم نہ کرانے والے بغیر حساب جنت میں

 

28

دم کرنے میں شیطان کی کوشش

 

31

دم کرنے کو پیشہ بنانا

 

34

دم کرانے کے لیے سفر کرکے جانا

 

41

عاملوں سے مسنون دم کرانا

 

42

عامل اور مسنون دم کا دعویٰ

 

43

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42501
  • اس ہفتے کے قارئین 339479
  • اس ماہ کے قارئین 1392979
  • کل قارئین110714417
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست