#395.01

مصنف : لطف الرحمٰن خان

مشاہدات : 14036

آسان عربی گرائمر- حصہ دوم

  • صفحات: 121
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3630 (PKR)
(جمعرات 30 دسمبر 2010ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

ہمارے ہاں مدارس دینیہ میں ابتدائی طالبان علم کو عربی سے شدبد کے لیے علم نحو اور علم صرف کی ایسی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جو نہ صرف اپنے اسلوب نگارش کے لحاظ سے کافی قدیم ہیں بلکہ ابتدائی طالب علم کے لیےان کو حل کرنا قدرے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ زیر نظر  کتاب ’آسان عربی گرامر‘ میں لطف الرحمن خان نے عربی قواعد کے حوالہ سے تمام تر مشکلات کا نہایت آسان اور قابل قدر حل پیش کیا ہے وہ طالب علم جو عربی زبان سے آشنائی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ کتاب ایک نسخہ کیمیا ہے۔ یہ کتاب مولوی عبدالستار مرحوم کی کتاب ’عربی کا معلم‘ میں چند حک و اضافے اور ترتیب میں ردو بدل کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس  میں عربی قواعد کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مثالوں سے ان کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔ ہر سبق کے اخیر میں سبق سے متعلقہ مشقوں نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان مشقوں کو حل کرنے سے طالب علم کی عربی استعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ یقیناً یہ کتاب قابل تحسین بھی ہے اور اس قابل بھی کہ مدارس دینیہ اس کو اپنے نصاب میں جگہ دیں۔

عناوین

 

صفحہ نمبر

مادہ اوروزن

 

5

فعل ماضی معروف

 

 

تعریف ،وزن اورگردان

 

11

فعل ماضی کےساتھ فاعل کااستعمال

 

18

جملہ فعلیہ کے مزیدقواعد

 

21

فعل لازم اورفعل متعدی

 

24

جملہ فعلیہ میں مرکبات کااستعمال

 

28

فعل ماضی مجہول

 

 

گردان اورنائب فاعل کاتصور

 

32

دومفعول والے متعدی افعا ل کی مشق

 

35

فعل مضارع

 

 

مضارع معروف کی گردان اوراوزان

 

38

صرف مستقبل یانفی کے معنی پیداکرنااورمضارع مجہول بنانا

 

42

ابواب ثلاثی مجرد

 

43

ماضی کی اقسام(حصہ اول)

 

50

ماضی کی  اقسام (حصہ دوم)

 

52

مضارع کے تغیرات

 

63

نواصب مضارع

 

69

مضارع مجروم

 

75

فعل مضارع کاتاکیدی اسلوب

 

80

فعل امرحاضر

 

85

فعل امرغائب ومتکلم

 

88

فعل امرمجہول

 

92

فعل نہی

 

94

ابواب ثلاثی مزیدفیہ(تعارف اورابواب)

 

96

ابواب ثلاثی مزیدفیہ(خصوصیات ابواب)

 

102

ابواب ثلاثی مزیدفیہ(ماضی ومضارع کی گردانیں)

 

106

ثلاثی مزیدفیہ(فعل امرونہی)

 

111

ثلاثی مزیدفیہ(فعل مجہول)

 

116

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1737
  • اس ہفتے کے قارئین 15376
  • اس ماہ کے قارئین 53770
  • کل قارئین49449566

موضوعاتی فہرست