#2465

مصنف : سوامی لکشمن

مشاہدات : 9292

عرب کا چاند

  • صفحات: 421
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10525 (PKR)
(ہفتہ 11 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ تعمیر انسانیت لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم   کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز  روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’عرب کا چاند‘‘نبی ﷺ کی سیرت پر مشتمل ہے ۔ جوکہ سیرت محمدی پر ایک ہندونوجوان کی ادبی  کاوش ہے ۔ابتدائے اسلا م سے  آج تک نہ جانے کتنی بے شمار کتب مختلف زبانوں میں  مؤرخانہ، عالمانہ  اور عارفانہ انداز میں  لکھی جاچکی ہیں  اور لکھی  جاتی رہیں گی لیکن ادیبانہ انداز  میں سیرت کے موضوع پر کتاب ہذااپنی شان انفرادیت کا   ایک عجیب  وغریب شاہکار ہے۔اپنے انداز کی ندرت وجدت کے اعتبار سے زبانِ اردو کے خزینہ ادب کے لیے  سرمایۂ فخر ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا مصنف ایک ہندو نوجوان ادیب ہے جس نے قومی تعصب سےبالاتر رہ کر حقیقت شناسی کے جذبہ سے خاتم الانبیاء کی حیات طیبہ کو ایسے ادبی انداز میں پیش کیا ہے کہ اس کا مطالعہ سے  نہ صرف دادِ تحسین بلکہ رشک آتا ہے۔(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

سوامی لکشمی مرحوم

 

4

دنیا میں تحیر خیز ہنگامہ ترقی

 

12

خیالات کا سحر کار اثر

 

17

دنیا کی مایہ ناز شخصیتوں کے سوانح حیات

 

22

موجودہ دور کا ہندوستان اور دور جاہلیت کا عرب

 

24

تیرہ سو برس پہلے یثرب کا چاند

 

25

بعثت

 

32

شمع حرم نظم

 

43

حضورؐ کے والد محترم

 

57

حضرت عبد اللہ کا نکاح مبارک

 

60

نور محمد کی برکات عظیمہ

 

62

حضور انورؐ کی آفرنیش کی صبح درخشاں

 

65

سفر شام

 

80

نکاح مبارک

 

87

ازدواجی زندگی کا مہکتا ہوا گلشن

 

91

ہجرت حبش

 

132

ظالم موت کے دو جاں گداز واقعات

 

149

عرب کے میلوں اور جلسوں میں دعوت اسلام

 

164

افسوں گر پر افسوں چل گیا

 

169

نقش حق

 

175

بیعت عقبہ ثانیہ

 

180

حصہ دوم

 

194

ہجرت کی تیاریاں

 

194

مدینہ منورہ میں حضورؐ انور کا پہلا خطبہ

 

210

سرداران یہود سے حضورؐ کا معاہدہ

 

218

جنگ بدر

 

224

جنگ احد

 

261

مسلمانوں کی کفار سے سات لڑائیاں

 

301

شام کی سرحد پر فتنہ و فساد

 

318

واقعہ افک

 

321

جنگ احزاب

 

329

کفار کی عیارانہ چالوں کا ایک ادنی نمونہ

 

362

صلح حدیبیہ

 

364

بیعت رضوان

 

370

خیبر کے یہودیوں کی شر انگیزیاں

 

379

حیات نبویؐ کی سب سے شاندار فتح

 

387

جنگ حنین

 

388

غزوہ تبوک

 

414

حجۃ الوداع

 

416

وفات مبارک

 

419

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42615
  • اس ہفتے کے قارئین 235877
  • اس ماہ کے قارئین 1264042
  • کل قارئین96915886

موضوعاتی فہرست