کل کتب 152

دکھائیں
کتب
  • 151 #6615

    مصنف : علامہ ابن ابی العز الحنفی

    مشاہدات : 10297

    ہدیہ دراوی اردو ترجمہ و حاشیہ شرح عقیدۂ طحاوی

    (بدھ 02 فروری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6615 Book صفحات: 671
    عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔  زیر نظر کتاب’’ ہدیہ دراوی اردو ترجمہ ؛ وحاشیہ شرح عقیدۂ طحاوی‘‘  امام ابن ابی العز کی عقیدہ میں  معروف  کتاب ’’عقیدہ  طحاویہ‘‘  کی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔ مترجم کتاب شیخ دروای  حفظہ اللہ  نے  مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ کے ترجمہ سے  استفادہ کرتے ہوئے  ان کے ترجمہ کو  لفظاً لفظاً اصل کتاب  کے ساتھ ملایا   اور جوکمی کوتاہی رہ گئی تھی اسے  پورا...
  • 152 #3134

    مصنف : محمد حنیف یزدانی

    مشاہدات : 4697

    ہمارے عقائد

    (اتوار 27 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ، چیچہ وطنی
    #3134 Book صفحات: 44
    ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے ،ان کی تفصیلات قرآن مجید میں ،اور نبی کریم نے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔عقیدے کے  بعض مسائل ایسے ہیں جو نبی کریم اور مشرکین مکہ کے درمیان متنازعہ فیہ تھے۔اور یہ ایسے اصولی مسائل ہیں جن کا ہر مسلمان کے علم میں آنا انتہائی ضروری ہے ،کیونکہ ان میں اور اسلامی تعلیمات  میں مشرق ومغرب کی دوری ہے۔ان کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"ھمارے عقائد"محترم مولانا محمد حنیف یزدانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ان تمام مسائل کو جمع فرما دیا ہے جن کو جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے،تاکہ ہر مسلمان ان سے آگاہ ہوجائے اور اپنے ایمان...
< 1 2 3 4 5 6 7 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85119
  • اس ہفتے کے قارئین 410732
  • اس ماہ کے قارئین 1929805
  • کل قارئین115821805
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست