#2117

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 6033

عورت اور گھر میں دعوت دین

  • صفحات: 115
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2300 (PKR)
(منگل 25 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

گھر وہ مرکز ہے جہاں نسلِ انسانی اپنی پیدائش کے پہلے مرحلے سے  لے کر مکمل شباب کے پہنچنے تک تربیت ِ جسم اور تربیبت فکر حاصل کرتی ہے ۔اللہ تعالیٰ نےگھر میں ہر بچے  اور باپ کوجسمانی اورفکری تربیت کا  ذمہ دار ٹھرایا ہے اور انہی کو گھر میں رکنِ اعظم کی حیثیت حاصل ہے ۔ یہی  اس ادارے کےسربراہ اور ناظم ہیں ۔انہی دو کے کندھوں پر دیگراہل خانہ کی  مسؤلیت کا بوجھ ڈاگیا ہے ۔ اگر اس دار العمل میں  دی گئی مہلت ِعمل کو ہم نےاسلامی ہدایت کی روشنی میں اختیار نہ کیا تو انجام رسوائی اور عذاب ِ  الیم ہوگا۔اوراگر اسلامی ہدایات کےمطابق فکر وعمل کوپابند کر دیا تو انجام کامیابی،مسرت او ر انعام پر منتج  ہوگا۔فرمان نبویﷺ ہے :’’ ۔ کہ تم میں سے ہر ایک نگراں ہے اور اس کے ماتحتوں کے متعلق اس سے سوال ہو گا۔ امام نگران ہے اور اس سے سوال اس کی رعایا کے بارے میں ہو گا۔ انسان اپنے گھر کا نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ خادم اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ ابن عمر  ؓنے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ انسان اپنے باپ کے مال کا نگراں ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہو گا اور تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور سب سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔‘‘صحیح بخاری:893) اس حدیث میں  مذکورہ ذمہ داری اپنے عموم میں زندگی کے  تمام شعبہ جات پر مشتمل ہے ۔ مرد کی ذمہ داری مادی وسائل کے  فراہم کرنے تک محدود نہیں اور نہ  ہی عورت کا فریضہ گھریلو کام کرنے ،صفائی کرنے اور کھانا وغیرہ  تیار کرنے تک محدود ہے بلکہ مرد اور عورت دونوں اپنا اپنا دائرہ کار الگ الگ ہونے کے  باوجود اجتماعی طور پر ایمانی اور معاشرتی تربیت کے ذمہ دار ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’عورت اورگھر میں دعوت دین‘‘ محترمہ  ام عبدمنیب صاحبہ کی  تصنیف ہے جس میں انہوں نے  عورت کی ذمہ داریاں(دعوت دین ) اسلامی سلطنت کے ذیلی ادارے گھریلو ریاست کے  حوالے سے بیان کی گئی ہیں۔ کہ  عورت اپنے  گھر میں رہتے ہوئے اپنے  بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ  ساتھ دعوت ِدین کی ذمہ داری کیسے  ادا کرسکتی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتین ِاسلام کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خواتین اور گھر میں دعوت دین

 

10

دعوت دین میں خواتین کی اہمیت

 

13

گھر ایک ادارہ

 

19

گھر میں موجود افراد

 

23

شوہر

 

24

با ایمان شوہر

 

25

صرف نماز روزے والے شوہر

 

28

دین سے بے گانہ شوہر

 

30

بچوں میں دعوت دین

 

45

بچے کی ایمانی تربیت

 

54

اخلاقی تربیت

 

58

دیانت داری

 

60

نفسیاتی تربیت

 

65

معاشرتی تربیت

 

70

جسمانی تربیت

 

71

صنفی تربیت

 

73

دعوت دین کے لیے بچے کی تربیت

 

78

گھر کے دیگر افراد میں دعوت دین

 

81

ملازمین

 

85

گھر کی سلطنت میں عورت کی دیگر اہم ذمہ داریاں

 

87

باہمی محبت

 

88

بچوں کے کھلونے

 

90

غذا

 

91

صفائی اور سلیقہ

 

92

لائبریری

 

93

تقریبات

 

98

غیر اسلامی تقریبات

 

99

آخری بات

 

101

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8782
  • اس ہفتے کے قارئین 8782
  • اس ماہ کے قارئین 1682733
  • کل قارئین113290061
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست