#4104

مصنف : محمد عدنان کلیانوی

مشاہدات : 20117

انوار الصرف شرح ارشاد الصرف

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16000 (PKR)
(اتوار 04 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی

اللہ تعالیٰ کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعتِ اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا   امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔فن صرف علم نحو ہی کی ایک شاخ ہے شروع میں اس کے مسائل نحو کے تحت ہی بیان کیےجاتے تھے معاذ بن مسلم ہرّاء یاابو عثمان بکر بن محمدمزنی نے علم صرف کو علم النحو سے الگ کرکے مستقل فن کی حیثیت سے مرتب ومدون کیا۔صرف ونحوکی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ عجمی علماء بھی   پیش پیش رہے ۔جب یہ تسلیم کرلیا گیا کہ تعلیم وتدریس میں علم وفن کاپہلا تعارف طالب علم کی مادری زبان میں ہی ہوناچاہیے تو مختلف علاقوں کے اہل علم نے اپنی اپنی مقامی زبان میں اس فن پر کئی کتب تصنیف کیں ۔تاریخ اسلام کا یہ باب کس قد ر عظیم ہے کہ عربی زبان کی صحیح تدوین وترویج کا اعزاز عجمی علماء اور بالخصوص کبار علمائے ہندکے حصے میں آیا ہندوستان اور مغل حکمرانوں کی سرکاری زبان فارسی ہونےکی وجہ سے ہندی علماء   نے صرف ونحو کی کتب فارسی زبان میں ہی تصنیف کیں پھر رفتہ رفتہ   برصغیر کے باشندوں کے لیے فارسی زبان بھی اجنبی ہونے لگی توبرصغیر کے فضلا ءنےاردو میں نحووصرف کے موضوع پرکتاب النحو، کتاب الصرف،عربی کا معلم کے علاوہ متعدد کتب لکھیں ان علماء کرام کااردو زبان میں صر ف ونحو پر کتابیں لکھنےکا مقصد عربی وزبان وادب کی تفہیم وتسہیل اور اشاعت وترویج ہی تھا کیوں کہ اگر ابتدائی طور پرکوئی مضمون مادری زبان میں ذہن نشین ہوجائے تو پھر اس زبان میں تفصیل واضافہ کو بخوبی پڑھا اورسمجھا جاسکتاہے ۔

زیر تبصرہ کتاب’’انوار الصرف شرح ارشاد الصرف‘‘ محترم جناب مولانا محمد عدنان کلیانوی صاحب (مدرس جامعہ انوار القرآن،کراچی ) کی کاوش ہے موصوف نے ارشاد الصرف کو ایک مخصوص اسلوب میں عام فہم طرز پر ترتیب دےکر طلباء میں متعارف کرایا۔تو بعض احباب کے اصرار پرانہوں نےاپنے تدریسی افادات کو ’’انوار الصرف شرح ارشاد الصرف‘‘ کے نام سے افادۂ عام کےلیے تیار کیا ہے ۔فاضل مصنف نے اس شرح میں باب ضرب یضرب کی مکمل گردانیں وترجمہ ، ارشاد الصرف کے تمام ابواب کی صرف صغیر، قوانین کے جامع ومانع عبارات میں خلاصے اور مشکل مقامات کاحل بذریعہ مقدمات ، تمہیدات اور فوائد کی صورت میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

3

کلمات تحسین شیخ الحدیث حضرت مولا نا غلام مصطفی صاحب دامت برکاتہم

9

تقریظ :مولانا تاج محمد حنفی صاحب مدظلہ

10

تقریظ :مولنا محمد شاہد صاحب مدظلہ

12

پیش لفظ :مفتی نصر اللہ صاحب مدظلہ

14

حدیث دل :از مصنف

18

مقدمہ علم الصرف

21

علم الصرف کی تعریف

21

موضوع علم الصرف

22

غر ض وغایت علم الصرف

22

واضع عل الصرف

23

علم الصرف کےنام

23

مصنف کےحالات

24

وجہ تسمیہ کتاب

24

بداں اسعدک اللہ تعالی فی الدارین

25

سہ اقسام کابیان

26

اسم کی تعریف

26

وجہ تسمیہ اسم

27

علامت اسم

27

فعل کی تعریف

28

وجہ تسمیہ فعل

29

فعل کی علامات

29

حرف کی تعریف

30

وجہ تسمیہ حرف

30

حرف کی علامت

30

اسم جامد کی تعریف

31

اسم مصدر کی تعریف

31

اسم جامد کی اقسام

31

اسم جامد معرب کی اقسام

31

فعل کی اقسام

32

کلام عرب کےتراز وکابیان

33

حرف اصلی اورزائدہ کابیان

34

شش اقسام کابیان

36

زائدہ برائے اشتقاق

37

زائدہ برائے نقل باب

37

زائد ہ برائے الحاق

37

ہفت اقسام کابیان

38

وجوہ تسمیہ ہفت اقسام کابیان

40

دوازدہ اقسام کابیان

40

تعریفات مشتقات

45

پہلا باب

47

باب اول صرف صغیر الخ

48

آغاز ابنیہ باب اول

101

فعل ماضی معلوم

101

ماضی معلوم بنانےکاطریقہ

101

قوانین ارشاد الصرف

104

قانون کی تعریف

104

قانون (1)ضربت والا قانون

105

قانون (2)ضربن والا قانون

108

قانون (3)اربع حرکات والا قانون

109

قانون (4)ضربتم ،انتم والا قانون

113

بنائے ماضی مجہول

117

قانون (5)ماضی مجہول (1)والا قانون

118

بنائے مضارع معلوم

120

قانون (6)مضارع مجہول والا قانون

127

بنائے اسم فاعل

129

قانون (7)اسم فاعل والاقانون

130

قانون (8)مدہ زائد ہ والاقانون

136

بنائے اسم مفعول

141

قانون (9) اسم مفعول والا قانون

142

قانون (10)نون تنوین والا قانون

144

قانون (11)نون تنوین خفیفہ والاقانون

146

قانون (12)نون اعرابی والاقانون

148

بنائے نفی معلوم مجہول

150

بنائے نفی معلوم ومجہول موکدہ بلن ناصبہ

150

قانون (13)حروف یرملون والاقانون

152

قانون(14)بائے مطلق والاقانون

154

بنائے فعل امر حاضر معلوم بے لام

156

قانون (15)امر حاضر معلوم والا قانون

157

بنائے امرحاضر معلوم بانون تاکید ثقیلہ

160

قانو ن (16)الف فاصلے والا قانون

162

بنائے امر حاضر معلوم بانون تاکید خفیفہ

163

بنائے فعل امر حاضر مجہول بلام

164

بنائے فعل امر غائب معلوم ومجہول بلام

164

بنائے فعل نہی حاضر معلوم ومجہول

165

بنائے فعل نہی غائب معلوم ومجہول

166

بنائے اسم ظرف

166

قانون (17)اسم ظرف والا قانون

167

بنائے اسم آلہ صغری

170

بنائے اسم آلہ وسطی

172

بنائے اسم آلہ کبری

173

قانون (18)مضارب والا قانون

174

بنائے اسم تفضیل المذکر

175

بنائے اسم تفضیل مونث

176

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31090
  • اس ہفتے کے قارئین 456580
  • اس ماہ کے قارئین 1657065
  • کل قارئین113264393
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست