#7099

مصنف : مدثر لطیف اثری

مشاہدات : 2869

طريقة الاجراء حصہ اول

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5840 (PKR)
(جمعرات 24 اگست 2023ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

علومِ نقلیہ کی جلالت و عظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے اسرار و رموز اور معانی و مفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت و منزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتا ہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر و تحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کے اصول و قواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیری نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول و قواعد ،اصولی و فقہی احکام و مسائل کا فہم و ادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہے کہ جس کی بدولت انسان ائمہ کے مرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتا ہے۔ عربی مقولہ ہے: "النحو فی الکلام کالملح فی الطعام" یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے۔ قرآن و سنت اور دیگر عربی علوم سمجھنے کے لیے ’’ علم نحو‘‘ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر علوم اسلامیہ میں رسوخ و پختگی اور پیش قدمی کا کوئی امکان نہیں۔ قرنِ اول سے لے کر عصر حاضر تک نحو و صرف پر کئی کتب اور ان کی شروح لکھی جا چکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’طریقہ الاجراء (حصہ اول)‘‘ مولانا مدثر لطیف اثری صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں عربی زبان کی تفہیم کے لیے تراکیب اور صیغہ حل کرنے ، مطالعہ کرنے اور اردو ترجمہ کرنے کا طریقہ نہائت آسان اور عام فہم انداز میں لکھ کر شائقین علم طلبہ کے لیے سوال و جواب کے انداز میں ایک قیمتی تحفہ تیار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کی زندگی اور علم و عمل میں برکت فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقدیم

7

ابتدائیہ

9

پیش لفظ

11

اجراء

12

علم النحو

14

علم الصرف

15

اجراء کرنے کا طریقہ

16

اسم جامد کے اجراء کا طریقہ

22

مصدر کے اجراء کا طریقہ

30

اسمائے مشتقات کے اجراء کا طریقہ

37

اسم فاعل کے اجراء کا طریقہ

41

اسم مفعول کے اجراء کا طریقہ

44

صفت مشبہ کے اجراء کا طریقہ

46

اسم مبالغہ کے اجراء کا طریقہ

48

اسم تفضیل کے اجراء کا طریقہ

50

اسم ظرف کے اجراء کا طریقہ

54

فعل کا اجراء

59

سہ اقسام میں سے فعل کا اجراء

61

اب شش اقسام سے فعل  و اسم کا اجراء

63

ہفت اقسام سے فعل کا اجراء

65

فعل کی تمام تقسیمات کا اجراء

68

فعل ماضی کے اجراء کا طریقہ

69

فعل مضارع کے اجراء کا طریقہ

74

فعل امر کا اجراء

80

اجراء فعل کی دوسری تقسیم با اعتبار نسبت کے

82

حرف کا اجراء

90

توضیح الخریطہ

92

لفظ اسم کا اجراء تمام اعتبارات کی روشنی میں

96

پہلی تقسیم مادہ کے اعتبار کے

99

دوسری تقسیم با اعتبار جنس کے

101

تیسری تقسیم با اعتبار تعداد کے

104

چوتھی تقسیم با اعتبار اعراب و بناء کے

107

پانچویں تقسیم با اعتبار عام و خاص کے

113

چھٹی تقسیم با اعتبار عامل کے

115

ساتویں تقسیم با اعتبار معمول کے

120

ترکیب کرنے کا طریقہ

123

صیغہ حل کرنے کا طریقہ

129

ترجمہ کرنے کا طریقہ

132

لغت کے استعمال کا  طریقہ

134

مطالعہ کرنے کا طریقہ

137

سند کا ترجمہ اور سند کے حل کا طریقہ

142

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42311
  • اس ہفتے کے قارئین 467801
  • اس ماہ کے قارئین 1668286
  • کل قارئین113275614
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست