#886

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 25343

اللہ عزوجل کی پہچان

  • صفحات: 477
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14310 (PKR)
(جمعہ 09 مارچ 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

دین اسلام دین توحید ہے اور توحید کی اصل معرفت باری تعالیٰ ہے۔ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے محسن ومنعم اور خالق ومالک کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات اور تعارف حاصل کرے۔ زیر تبصرہ کتاب کا اصل مقصود بھی یہی ہے۔ اس کتاب میں معرفت حق سبحانہ وتعالیٰ کے بارے کتاب وسنت کی نصوص کو حسن ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہمیں اپنے خالق ومالک حقیقی کے بارے ایسی مستند معلومات فراہم کرتی ہے کہ جس سے قلوب انسانی میں اپنے رب کی محبت اور اس کے لیے شکرگزاری کے جذبات نہ صرف پیدا ہوتے ہیں بلکہ بڑھ بھی جاتے ہیں۔ یہ کتاب توحید ربوبیت، توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات کی ابحاث کو سمیٹے ہوئے ایک عام مسلمان کے لیے اس کے رب کی حقیقی معرفت کو نہایت آسان فہم انداز میں ممکن بناتی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع معرفت خداوندباری تعالیٰ ہے اور اس موضوع پر یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے عاجز بندوں کی اس حقیر کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!(ف۔ر)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

9

ہرقسم کی تعریف کا مستحق صرف اللہ رب العالمین ہے

 

15

اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے

 

27

صرف ا للہ تعالیٰ ہی عالم الغیب ہے

 

47

اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ دینے والا ہے

 

95

اللہ تعالیٰ بے پرواہ اور بےنیاز ہے

 

115

اللہ تعالیٰ ہرعیب سے پاک ہے

 

144

اللہ تعالیٰ ہی خالق ارض وسما ہے

 

210

اللہ تعالیٰ کی گرفت بڑی سخت ہے

 

228

صرف اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرنا چاہیے

 

258

ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے

 

282

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مہلت دیتا ہے

 

310

اللہ تعالیٰ سمیع وبصیر ہے

 

327

تعویذ پہننا ناجائز ہے

 

363

غیراللہ کی پناہ میں آنا شرک ہے

 

370

توحید کی اقسام

 

403

مشرک کے اعمال برباد ہوجاتے ہیں

 

470

ہرچیز اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتی ہے

 

475

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30694
  • اس ہفتے کے قارئین 456184
  • اس ماہ کے قارئین 1656669
  • کل قارئین113263997
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست