#497.01

مصنف : رئیس احمد ندوی

مشاہدات : 60230

اللمحات جلد 2

  • صفحات: 380
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17100 (PKR)
(جمعرات 17 جنوری 2013ء) ناشر : ادارہ بحوث الاسلامیہ بنارس

مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سخنہائے گفتنی

 

3

تمہید

 

7

عقیدہ خلق قرآن اور حماد بن ابی سلیمان

 

8

عقیدہ خلق قرآن کے سبب امام صاحب پر حماد کی خفگی

 

18

عقیدہ خلق قرآن سے امام صاحب کا تیسری بار رجوع

 

34

خلق قرآن کی بابت امام صاحب کا مذہب

 

45

واقعہ امام احمد

 

59

امام شعبہ کا تذکرہ

 

66

امام صاحب کے دیگر شیوخ

 

72

امام صاحب کا آبائی مذہب

 

103

خاندان امام صاحب مسلمان کب ہوا؟

 

112

امام صاحب کی پیدائش گاہ

 

158

امام صاحب کے تابعی ہونے کی بحث

 

175

امام ابوحنیفہ

 

203

امام ابن المبارک

 

203

خلف بن ایوب عامری

 

204

امام دار قطنی

 

208

امام حاکم

 

215

قاسم بن حکم عرنی پر جرح

 

236

حافظ قسطلانی اور تابعیت امام صاحب

 

252

خلاصہ کلام

 

253

کردری کی ایک علمی ظرافت

 

270

کوفہ میں مقیم صحابہ کی تعداد

 

293

مسائل حج میں امام صاحب کی مہارت

 

304

مرجی مذہب کب ایجاد کیا گیا؟

 

321

امام صاحب کے فضائل ومناقب

 

334

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25066
  • اس ہفتے کے قارئین 264780
  • اس ماہ کے قارئین 1292945
  • کل قارئین96944789

موضوعاتی فہرست