#3656

مصنف : اللہ وسایہ

مشاہدات : 26726

آئینۂ قادیانیت

  • صفحات: 270
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10800 (PKR)
(اتوار 03 اپریل 2016ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت کا ہے ،جس پر ہر مسلمان کا ایمان لانا واجبات میں سے ہے،اور اس عقیدہ کا انکا رکرنے والا خارج عن الاسلام ہے، اور امام اعظم امام ابو حنیفہ ؒ کا تو یہ فتویٰ ہے کہ حضور خاتم الانبیاء کے بعد مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنا یا معجزہ مانگنا بھی کفر ہے۔ اس سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ مدعی نبوت پر ایمان لانا تو کجا اس سے دلیل طلب کرنا کفر قرار دیا گیا ہے۔ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جو عظیم قربانی دی وہ تاریخ کے صفحات میں موجود ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ اور جمیع صحابہ کرام ؓکی نظر میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جو اہمیت تھی اس کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدعی نبوت مسیلمہ کذاب سے جو معرکہ ہوا اس میں بائیس ہزار مرتدین قتل ہوئے اور 1200 کے قریب صحابہ کرام ؓنے جام شہادت نوش فرمایا جس میں600 کے قریب تو حفاظ اور قراءتھے۔ اس موقع پرصحابہ کرام نے جانوں کا نذرانہ تو پیش کر دیا مگر اس عقیدہ پر آنچ نہ آنے دی۔قرآن کریم نے بھی بہت وضاحت اور صفائی کے ساتھ بتایا ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور احادیث مقدسہ نے بھی اس کی تصریح کی ہے بلکہ قرآن کریم و احادیث میں جس کثرت اور تواتر و قطعیت کے ساتھ عقیدختم نبوت کو بیان کیا گیا ہے‘ اس کی نظیر بہت کم ملے گی۔خود آنحضرت ﷺنے اپنے آخری دور میں سب سے پہلے جھوٹے مدعیان نبوت کا خاتمہ کرکے امت کے سامنے اس کام کا عملی نمونہ پیش کیا چنانچہ یمن میں ایک شخص جس کو اسود عنسی کہاجاتا تھا، نے سب سے پہلے ختم نبوت سے بغاوت کرکے اپنی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا، اس کے جواب میں آنحضرت ﷺنے اہل یمن کو اس سے قتال وجہاد کا باقاعدہ تحریری حکم صادر فرمایا اور بالآخر حضرت فیروز دیلمی ؓ کے خنجر نے نبوت کے اس جھوٹے دعویداری کا آخری فیصلہ سنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آئینہ قادیانیت‘‘مناظر ختم نبوت اللہ وسا یا صاحب   کی تصنیف کردا ہے جس میں ان ہوں نے فتنہ قادیانیت سے   متعلق تیس سوالات کے جوابات دیے ہیں اور فرقہ قادیانیت کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین(شعیب خان)

عناوین

صفحہ نمبر

افتتاحیہ: شیخ المشائخ حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب مد ظلہ

6

پیش لفظ: شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عابد صاحب مد ظلہ

 

تقریظ: حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری مد ظلہ

10

مقدمہ: از شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزئی

12

ختم نبوت

 

ختم نبوت کا معنی، مطلب، اہمیت و خصوصیات

27

آیت ختم نبوت کی تشریح و توضیح، کتب کے نام

33

ختم نبوت پر آیات، احادیث، اجماع، تواتر

45

قادیانی تحریف اور اس کا جواب

60

ظلی و بروزی،من گھڑت اصطلاح کا بطلان

65

وحی،الہام، کشف

68

آیات و احادیث میں قادیانی تحریفات کے جوابات

79

آیات و احادیث میں قادیانی تحریفات کے جوابات

79

لاہوری، قادیانی گرپوں کی اختلاف اور حکم

106

فہرست نامکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53755
  • اس ہفتے کے قارئین 102767
  • اس ماہ کے قارئین 2174684
  • کل قارئین113782012
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست