#2969

مصنف : محمود خالد مسلم

مشاہدات : 6371

آفاقی حدود میں قید و بند کا عدم جواز

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 680 (PKR)
(ہفتہ 17 اکتوبر 2015ء) ناشر : المسلمین لوئر مال لاہور

پاکستان اس وقت جن بڑے بڑے مسائل سے دوچار ہےان پر ہر پاکستانی پریشان اور خوف وہراس کا شکار ہے۔آئے روز ڈکیتیوں، شاہراہوں پر لوٹ مار، قتل وغارت اور بم دھماکوں کی بھر مار ہے۔حتی کہ اندرون خانہ بھی کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔کیا ان جرائم کو روکنے والا کوئی نہیں ؟پولیس اور دوسرے ادارے کیوں ناکام ہو گئے ہیں۔ان جرائم اور لاقانونیت کے پس پردہ وہ کون سے عوامل اور اسباب ہیں جن کے باعث ان پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے؟ان عوامل میں جہاں معاشرتی اور معاشی اسباب ہیں وہاں جزا وسزا کے تصور کا بھی فقدان ہے اور سب سے بڑا سبب ایک اسلامی ملک پاکستا ن میں اللہ کی مقرر کردہ سزاؤں سے رو گردانی اور ملکی قانون کی گرفت کا کمزور ہونا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" آفاقی حدود میں قید وبند کا عدم جواز " محترم خالد محمود مسلم صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے پاکستان کے موجودہ عدالتی نظام میں مقدمات کو نمٹانے کی رفتار  کا جائزہ لیتے ہوئے اسے انصاف مہیا کرنے کی راہ میں ایک بہت بڑا عیب قرار دیا ہے۔ مولف کے نزدیک عدالتی طریق کار میں تاخیری حربوں نے انصاف کی روح کو مجروح کر رکھا ہے اور یہ نظام مجرموں کے لئے بجائے عبرت کے ایک ترغیب اور تشویق کا پہلو رکھتا ہے۔ مولف ایک متحرک، فعال اور درد مند مسلمان ہیں جو امت مسلمہ کی اصلاح کے لئے مختلف اور متنوع قسم کے پروگرام تشکیل دیتے رہتے ہیں۔اور یہ کتاب بھی ان کی انہی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔اس کتاب میں انہوں نے قید وبند کی سزا کو شریعت کے منافی قرار دیا ہے ، کیونکہ شرعی طور پر ہر مجرم کو فوری سزا دے دی جاتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

4

آفاقی حدود و تعزیرات میں قید و بند کا عدم جواز

 

6

قصاص میں زندگی ہے

 

9

ہاتھ کاٹنے کی حکمت چوری ڈکیتی کا انسداد

 

11

شراب نوشی نجاست اور شیطانی عمل

 

13

رجم اور کوڑے ، گینگ ریپ زنا بالجبر اور لواطت کی سزا

 

15

قذف کی سزا

 

16

بغاوت  کی سزا

 

17

اسلامی سزاؤں کا سر عام نفاذ عبرت کا بہترین ذریعہ

 

18

تعزیر میں مساوات کی تاکید اور سفارش کی مناہی

 

20

اللہ کے قو انین تبدیل نہیں ہوتے

 

21

پابندی سلاسل اور قید و بند کی سزا یعنی جیل خانہ جات کا آفاقی سزاؤں میں جواز نہیں

 

21

فاسقین و منافقین کا اسلام دشمن پراپیگنڈا اور اس کی اصلاح

 

23

عدالت  و وکالت کا جرائم کے انسداد میں کلیدی کردار

 

29

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57128
  • اس ہفتے کے قارئین 354106
  • اس ماہ کے قارئین 1407606
  • کل قارئین110729044
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست