#2183

مصنف : محمود خالد مسلم

مشاہدات : 5731

جہیز جہنم کے انگارے

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(پیر 29 دسمبر 2014ء) ناشر : المسلمین لوئر مال لاہور

جہیز بنیادی طور پر ایک معاشرتی رسم ہے جو ہندوؤں کے ہاں پیدا ہوئی اور ان سے مسلمانوں میں آئی۔ خود ان کے ہاں اس کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔اسلام نے نہ تو جہیز کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا کیونکہ عرب میں اس کا رواج نہ تھا۔ جب ہندوستان میں مسلمانوں کا سابقہ اس رسم سے پڑا تو اس کے معاشرتی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء نے اس کے جواز یا عدم جواز کی بات کی۔ہمارے ہاں جہیز کا جو تصور موجود ہے، وہ واقعتاً ایک معاشرتی لعنت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ پر ظلم ہوتا ہے۔اگر کوئی باپ، شادی کے موقع پر اپنی بیٹی کو کچھ دینا چاہے، تو یہ اس کی مرضی ہے اور یہ امر جائز ہے۔ تاہم لڑکے والوں کو مطالبے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔سیدہ فاطمہ ؓ کو جو جہیز دیا گیا، وہ اس وجہ سے تھا کہ سیدنا علی   نبی کریم ﷺ کے زیر پرورش تھے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ آپ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو کچھ سامان دیا تھا کیونکہ یہ دونوں ہی آپ کے زیر کفالت تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دیگر دامادوں سیدنا ابو العاص اور عثمان ؓ کے ساتھ شادیاں کرتے وقت اپنی بیٹیوں کو جہیز نہیں دیا تھا۔جہیز سے ہرگز وراثت کا حق ختم نہیں ہوتا ہے۔ وراثت کا قانون اللہ تعالی نے دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر شدید وعید سنائی ہے۔ جہیز اگر لڑکی کا والد اپنی مرضی سے دے تو اس کی حیثیت اس تحفے کی سی ہے جو باپ اپنی اولاد کو دیتا ہے۔لیکن اس میں اسراف وتبذیر  سےگریز کرنا  چاہیے۔زیر نظر کتاب ’’جہیز جہنم  کے انگارے ‘‘ محترم محمود خالد مسلم‘‘ کی کاوش ہے  جس میں  انہوں نے  جہیز کے حوالے سے  حسب  ذیل سوالات کے جواب دینے کی  کوشش کی ہے ۔کہ کیا اسلام میں جہیز لینے یادینے کی اجازت  ہے ؟۔اسلام میں شادی کے اخراجات کی ذمہ داری کس پر ڈالتا ہے ؟۔برصغیر میں  جہیز کا رواج کس طرح پھیلا اور اس نے  کیا اثرات مرتب کیے ؟۔جہیز سےمتعلق وہ کونسے اقدامات ہیں جن کے اٹھانے سے  ہمارے معاشرے میں لاکھوں خواتین کا گھر بسایا جاسکتاہے  ۔ اور ہماری حکومتوں نے  جہیز کےبارے  میں کیا اقدامات اٹھائے اوریہ کہ ان اقدامات کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔اللہ  کتاب کو   عوام الناس کی  اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

6

حرفے چند

 

9

مقدمہ

 

12

رسالت مآب کا اسوہ حسنہ

 

25

بر صغیر کے مسلمان معاشرے میں جہیز کا پس منظر

 

26

شریعت اسلامیہ میں جہیز کا عدم جواز

 

28

عرب معاشرے میں ازدواجی بندھن

 

31

شادی ایک مقدس رشتہ

 

32

غربت میں کمی

 

33

ملازمت پیشہ خواتین کے جہیز کے مسائل

 

39

جہیز کے لیے گردوں کی فروخت

 

40

جہیز کی خاطر بیٹوں کی فروخت

 

41

جہیز کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

 

42

بھارت میں جہیز پر قانونی پابندی

 

44

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35648
  • اس ہفتے کے قارئین 194180
  • اس ماہ کے قارئین 1713253
  • کل قارئین115605253
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست