#1480

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

مشاہدات : 9078

عالم عقبیٰ

  • صفحات: 371
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14840 (PKR)
(اتوار 08 دسمبر 2013ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اس عالم فانی کی چند روزہ زندگی محض افسانہ ہے۔ آج یا کل اس دار مکافات سے  ہرایک لازما کوچ کرنا ہے۔ موت سے کسی کو مفر نہیں۔ پھر غور کرنا چاہیے کہ موت کے بعد کیا ہوگا؟ کہاں جائیں گے؟ کیا پیش آئے گا؟ کہاں رہیں گے؟ امن وچین ملے گا یا درد وعذاب سے دو چار ہونگے ؟ کن احوال وظروف کا سامنا ہوگا ٰ؟  جو شخص موت کے بعد کے احوال وکوائف  اور حالات وواقعات  پر نظر نہیں رکھتا، وہ بڑا غافل اور ناعاقبت اندیش انسان ہے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ اس مادی دور میں مسلمان آخرت کو بھلا چکے ہیں ۔ دنیا کی زیب وزینت  اور آرائش، اس کی حلاوت وطراوت ، تازگی وخنکی، عیش وشادمانی، خوشی وخرمی، نقش ونگار، حسن وجمال، دل فریبی اور دل ربائی کے نشے میں ایسے چور ہیں کہ اس مدہوشی اور بے خودی میں آخرت کے بارے میں ضعیف الاعتقاد ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ کے قرآن مجید نے توحید کے بعد آخرت ، قیامت اور معاد کےعقیدےپر بڑا زور دیا ہے۔ اور قیامت و آ خرت کےمنکر کو کافر قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ یہ کتاب معروف عالم دین مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی کی کاوش ہے۔اس  میں انہوں نے برزخ، بعثت، حشر، نشر، قیامت، میزان، صراط، احوال حشر، مسلہ شفاعت، زندگی کا حساب، جنت اور دوزخ کے حالات کو  کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔جن پر یقین واعتقاد رکھنا ہرمسلمان پر واجب اور ضروری ہے۔اللہ تعالی ہم سب کی دنیا وآخرت دونوں کو بہترین بنائے۔آمین(ک۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ رحمۃ للعالمین

 

13

آغاز سخن

 

15

دنیا کی حقیقت

 

27

قیامت کے روز پانچ سوال

 

31

دنیا مچھر کے پر سے بھی حقیر ہے

 

36

خدا کے نافرمانوں کو دولت ملنا کیسا ہے

 

39

رحمت عالم کے پیٹ پر دو پتھر تھے

 

43

امر دین کی حالتیں

 

47

کھانے کی گاڑوں میں طعاموں کی فہرست

 

60

صبح وشام فتنہ کفر کا خوف

 

80

دور حاضر میں فتنوں کا آغاز

 

81

سلمہ بن اکوع فتنوں کے ڈر سے جنگل میں چلے گئے

 

89

دو مسلمانوں کا تلواریں لیکر نکلنا

 

93

آخریت یقینا سچا وعدہ ہے

 

99

دو خوفناک چیزیں

 

105

شیطان کے جال کی تشریح

 

112

حضرت یوسف ؑ کو شیطان کے جال سے اللہ نے بچایا

 

115

شیطان کے جال کا تانا بانا

 

125

فرعون کے جانشین

 

132

نبی اسرائیل میں پہلا فتنہ

 

138

عزت و ذلت اللہ کی طرف سے ہے

 

146

جب امانتیں ضائع کی جائیں گی

 

154

امانت کی تشریح

 

154

زمین اپنے جگر کے ٹکڑے باہر نکال دے گی

 

165

قرب قیامت میں زمانہ جلد ہی گزرے گا

 

167

حقوق کی نگہداشت

 

177

عورت سے نرمی برتنی چاہیے

 

180

عورت لونڈی نہیں

 

181

حضرت امام  مہدی ؑ کا ظہور

 

190

قیامت سے قبل دس بڑی نشانیاں

 

198

دجال کے ساتھ دو نہریں ہونگی

 

202

دجال دوبارہ قتل کرنے پر قادر نہ ہو سکے گا

 

212

مکہ اور مدینہ میں دجال نہ جائیگا

 

215

فساد کے وقت عبادت کرنے کا ثواب

 

215

سورج کا مغرب سے طلوع ہونا

 

221

کعبۃ اللہ کا گرایا جانا

 

223

ایک جماعت قیامت تک حق پر رہے گی

 

230

رب کریم کے تخلیقی انعامات

 

245

اللہ کا عذاب اور اسکی گرفت

 

253

خلقت کا میدان محشر میں جمع ہونا

 

260

محشر کے روز حضرت ابراہیم ؑ کے باپ کا حال

 

265

جن لوگوں کے اعمال کا کچھ وزن نہ ہوگا

 

271

مشرکوں کا اللہ پر ایمان

 

272

گناہوں کی بخشش کی بشارت

 

280

یتیموں کا مال کھانے والوں کا حال

 

285

دو بیویوں میں انصاف نہ کرنے والا

 

286

امت خیرالوریٰ کی شہادت

 

294

ننانوے طوماروں بر غالب آنے والا کاغذ کا پرزہ

 

300

آسان حساب کیا ہوگا

 

303

بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنے والے کا حال

 

311

رحمت عالم شفاعت کریں گے

 

218

محشر میں امت خیرالوریٰ کی پہچان

 

324

امت خیرالوریٰ کے لیے خوشخبری

 

330

دفتر تین قسم کے ہیں

 

335

غیراللہ کو پکارنے والے

 

340

رحمت للعالمین کی شفاعت عامہ

 

346

حافظ باعمل 10 آدمیوں کی شفاعت کرے گا

 

352

دوزخ کے سانپ اور بچھو

 

360

جنت میں داخل ہونے والی پہلی جماعت

 

360

اہل بہشت پر عطر کی بارش ہوگی

 

367

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10024
  • اس ہفتے کے قارئین 103382
  • اس ماہ کے قارئین 727090
  • کل قارئین112334418
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست