#5704

مصنف : نسیم حجازی

مشاہدات : 10146

یوسف بن تاشفین

  • صفحات: 483
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(اتوار 17 فروری 2019ء) ناشر : جہانگیر بکس

یوسف بن تاشفین مراکش کے جنوب میں صحرائی علاقے کارہنے والا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے صحرائے اعظم اور اس کے جنوب میں خاندان مرابطین کی حکومت قائم کی اور بعد ازاں اسے اسپین تک پھیلادیا۔ یوسف بن تاشفین نے 1061ءسے 1107ءتک حکومت کی۔ وہ بڑا نیک اور عادل حکمران تھا،اس کی زندگی بڑی سادہ تھی۔ تاریخ اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔ اس نے صحرائے اعظم میں رہنے والے نیم وحشی اور حبشی باشندوں سے کئی سال تک لڑائیاں کیں اور اپنی حکومت دریائے سینی گال تک بڑھادی تھی۔ یہ لوگ ان قبائل کے خلاف جہاد ہی نہیں کرتے تھے بلکہ ان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے اور اس طرح انہوں نے بے شمار بربروں اور حبشیوں کو مسلمان بنایا۔صحرائے اعظم میں اسلام کی اشاعت اور اندلس میں مسیحی یلغار کو روکنا اس کے بہت بڑے کارنامے ہیں۔ شہر مراکش کی تعمیر بھی قابل فخر کارناموں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ اس طرح اس نے ایک نیم وحشی علاقے میں دار الحکومت قائم کرکے تہذیب اور علم کی بنیاد ڈالی۔ یوسف نے تقریباً پچاس سال حکومت کی۔ اس کی قائم کی ہوئی سلطنت دولت مرابطین (1061ءتا 1147ء) کہلاتی ہے۔ یوسف کے انتقال کے بعد یہ حکومت مزید 40 سال قائم رہی۔جناب  نسیم حجازی  مرحوم   نے اس ناول  میں یوسف بن تاشفین  کی سیرت اور ان کےکارناموں کو بڑے دلچسپ انداز  میں   پیش کیا ہے ۔کتاب وسنت سائٹ  کےقارئین کی دلچسپی کے لیے اسے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عبد المنعم اور اس کے بیٹے

9

ایک ملک اور کئی بادشاہ

38

قرطبہ، طلیطلہ اور اشبیلیہ

50

حالات بگڑتے گئے

77

رضا کار

112

ایک سپاہی شاعروں کے دربار میں

124

میری پکار ایک قوم کی پکار ہے

157

بھیڑیوں کی شکار گاہ

175

ایک نئی ہم

200

المرابطین

222

احمد بن عبدا المنعم طلیطلہ میں

255

غرناطہ کا مجاہدج

272

شاعر کا خواب

291

تاریکی پھیلتی گئی

318

فریاد

336

صبح امید

355

زلاقہ

369

نیا شعور اور نئے دلولے

381

حصن اللیط

402

مجاہدوں کی فتح

421

یوم حساب

461

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4878
  • اس ہفتے کے قارئین 163410
  • اس ماہ کے قارئین 1682483
  • کل قارئین115574483
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست