#960.59

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1474

تحریک ختم نبوت جلد 60

  • صفحات: 302
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9060 (PKR)
(جمعہ 07 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

8

ردقادیانیت اورسنی صحافت:اہل فقہ امرتسر آف۔غلام احمد اخگر

10

پیسہ اخبار اورمرزائی گروہ

10

بلاغ المبین لد کید الکایدین

12

علی محمد مرگیا

12

دجال کا دیانی اورمولوی ثناءاللہ

13

ماہ واررسالہ مرقع قادیانی

24

مرزا قادیانی کے نام کھلی چھٹی

25

ریویو:فیصلہ عدالت ہائی کورٹ آسمانی

27

دجالی الہامات

28

خط بنام حکیم نورالدین بھیروی

29

مرزا کا دیانی کا انتقال

31

مرمرزا کا دیانی کی موت

34

مرزا صاحب قادیانی کا انتقال اوراس کا نتیجہ

35

مرزائے کادیانی اوراس کی پیشین گوئیاں

38

دجالی امت کی عقل ودیانت

42

نواب آف رام پور اورمرزا قادیانی

45

نورالدین سجادہ نشین قادیانی کی نسبت ایک پیشین گوئی

46

مثنوی مولوی ہند

48

رام پور میں (غیر مقلدوں)اورمرزائیوں کا مناظرہ

48

مباحثہ رام پور

50

مرزائے قادیانی کی موت

51

منشی عبدالعزیز قادیانی اخبارات میں

53

گل دیگر شگفت

55

مرزا صاحب کی پیش گوئی

59

مرزا کادیانی کا اختراع

72

مولوی نورالدین اورخواجہ کمال الدین

74

مولوی سید محبوب شاہ کا مکتوب

76

حضرت مسیح علیہ السلام کی عمر

77

حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر

79

قادیانی کتاب،نبی اللہ کا ظہور،کاجواب

82

کاروائی انجمن مشیر المسلمین بنارس

82

روئیداد مناظرہ مونگیر

83

مباحثہ مونگیر میں اڈیٹر اہل حدیث مدعونہ تھے

84

تحفہ بنارس

85

ایڈیٹر اہل حدیث اور ایڈیٹر کامباحثہ

88

عرفان بھیل پوری کا مضمون

91

مباحثہ ثنائی ومرزائی

93

فیصلہ آسمانی

94

دجال اکبر

94

ترکی امداداوراحمدی احباب

95

مرزائےکا دیانی کا حقیقی جانشین

96

تقریظ بر،آسمانی فیصلہ

98

باپ بیٹا کیاکہتے ہیں؟

99

باپ بیٹا کیا کہتے ہیں؟

105

حواشی :

107

(اہل حدیث امر تسر (مولانا عبدالشکورایڈیٹر النجم۔ابوالحسن غلام مصطفیٰ

 

مولانا فقیر محمد جہلمی۔اخبار الحق۔قاضی فضل احمد ،انجمن حمایت اسلا م لاہور

 

مولانا رشید احمد گنگوہی۔مولانا عبداللہ ٹوٹکی۔مولانا اصغر علی روحی

 

مولانانواراللہ فاروقی حیدر آبادی ۔مولانا محمد علی مونگیری:

 

نواب محمد علی خان :ملا محمد بخش مالک جعفر ذٹلی

 

کشف الاسرا۔شیخ غلام حیدر

114

وجہ تصنیف

114

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر1

121

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر2

129

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر3

133

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر4

135

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر5

139

احتساب قادیانیت اوراہلحدیث امر تسر سے متفرق تحریریں

143

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن (احتساب میں نمبر5)

147

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر6(احتساب میں نمبر8)

149

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر7

153

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر8(احتساب میں نمبر 10)

158

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر9(احتساب میں نمبر 11)

163

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر10(احتساب میں نمبر 12)

172

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔نمبر13

178

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر14

183

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر15

192

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر16

197

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر17

204

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر18

207

محمد علی لاہوری کا انگریزی ترجمہ وتفسیر قرآن ۔ریویو نمبر19

210

دوسری کھلی چھٹی بخدمت مولوی محمد علی مندرجہ کشف الاسرار

229

معذرت ازمصنف

231

مولانا ثناءاللہ حیاۃ مسیح کے قائل ہیں

232

تنقید شرح بخاری پارہ اول مسمی فضل الباری

235

محمد علی کے ترجمہ قرآن کی نسبت المنار کی رائے

244

کشف الحقائق :ریویو برترجمہ بخاری از محمد علی ۔شیخ غلام حیدر

246

تمہید تنقید پارہ اول فضل الباری شرح بخاری

247

تنقید متعلق صفحہ 14۔پارہ اول حدیث نمبر20فضل الباری

248

احادیث مرفوعہ متعلق اسثناء

258

بیان احادیث مرفوعہ متعلق مداومت دوزخ وبہشت

259

معراج جسمانی کے متعلق سورہ نجم سے استدلال

268

تنقید متعلق ص 40۔41حدیث نمبر 84فضل الباری

271

بعض واقعات متعلقہ حربی لونڈی

275

تنقید متعلق صفحہ 39حدیث نمبر 78فضل الباری

277

حدیث مخترع

279

معیار وقرائن مسیح موعود

281

دجل مریدا مسیح قادیانی

282

کذب وافتراء کی مثال

283

دجل ومکر کی امثلہ

285

نمونہ امثلہ مراق مسحی قادیانی

290

خلیفہ ثانی پسر مرزا قادیانی کے مرض مراق کی مثال

295

مسیح موعود کے متعلق عجبیب وغریب اسرار

295

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68026
  • اس ہفتے کے قارئین 365004
  • اس ماہ کے قارئین 1418504
  • کل قارئین110739942
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست