#960.56

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1503

تحریک ختم نبوت جلد 57

  • صفحات: 334
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10020 (PKR)
(منگل 04 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

9

جلسہ مدراس میں اخبار اہل حدیث کا ذکر خیر

10

قادیانی اپنے ارادوں میں ناکامیاب گیا

11

مرزا صاحب کا فلسفہ اخلاق

13

خاتم النبیین۔سلسلہ مضامین معماریہ۔2

14

قادیان اورحضرت بہاءاللہ

17

شیخ بہاءاللہ اوران کا دعوی

19

احمدی جماعت کےلئے ہجرت کا حکم

21

آسمانی نکاح پرنظر

22

جواب نداء ایمان

26

رسالہ مراق مرزا لاجواب ہے

31

مناظرہ مرزائیان

37

قادیانی علم کلام

39

قادیان میں فساد وقتال

40

خلیفہ قادیان کو مباہلہ کی دعوت اوران کا انکار

41

تفسیر القرآن میں مقابلہ

43

تفسیر نویسی

45

برما میں زلزلہ:صداقت مرزا

49

تفسیر نویسی کا چیلنج اور خموشی

52

کھلا خط بنام مولوی غلام رسول راجیکی

53

جواب الجواب:اخلاق مرزا

54

تفسیر بالرائے

54

مولوی غلام رسول مرزائی کا وعدہ انعام

55

قادیانی انعامات

58

کانگریس کے خلاف فتوی قادیان سے

59

مباحثہ مرزائیان بمقام مونگ

65

قصور کس کا؟علماء کایامرزاکا

69

مباحثہ مونگ ضلع گجرات پنجاب

71

انبالہ شہر میں مرزائیت کا جنازہ نکل گیا

72

قادیانی فتوحات زندہ باد

72

قادیانی برات میں ماتم کاسامان

74

جماعت قادیانی سے مطالبہ

76

کھلی چٹھی بنام مرزا محمود احمد خلیفہ قادیان

78

خدمات مرزا

79

قول فیصل

82

قادیانی کے نسب پربھی ایک نظر

84

امام قادیان کا افسوس گورنرکیس پر

85

قادیانی مباحثات کی مرزائی رپورٹیں

87

قادیانی دائرہ تناسخ

90

حضرت یونس اوربطن الحوت

91

مراق مرزا

93

شیخ بہاءاللہ ایرانی اورکوکب ہنددہلوی

96

پیغامی اور محمودی دونوں سچے ہیں

97

تعلیمات مرزایابم کا گولہ

98

قادیانی انعام کی حقیقت

108

تحریک وہابیت اور احمدیت

110

کیا الفضل اپنی حق گوئی کا ثبو ت دے گا؟

115

قادیانی مجدد کامل

117

مسیح قادیانی اورمہاتما گاندھی

120

مرزائی اخلاق

125

شیخ بہاءاللہ :ظہوراللہ

127

وہی تفسیر نویسی کا ولولہ

129

ولادت مسیح

135

حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں

141

قادیانیوں اور عیسائیوں میں مباحثہ

148

اعور کون اورکذاب کون

151

خلیفہ قادیان کا عیسائیوں کے مقابل گریز

153

کھلا عریضہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری

154

خلیفہ المسیح کا فرار

155

مرزا قادیانی اور آیات قرآنی

156

بٹالہ میں اہلحدیث اورمرزائیوں کا مباحثہ اورمباہل

160

مباہلہ سے فرار اورمریدوں کی نظر میں قرار

162

حدیث مجدد

163

پیر جماعت علی شاہ اور مرزا قادیانی

166

مباہل ہوگا ؟غالبا نہیں

170

قادیانی مسخرہ پن

171

ایک آیت کی تفسیر میں فلاسفہ حال کے پانچ اقوال

172

مجوزہ گھڑیالوی،قادیانی مباہلہ میں محاکمہ

174

قیامت کبری آگئی

179

قادیانی بڑے ہوشیار ہیں

188

الہام قادیانی:خلاف آیت قرآنی

190

مباہلہ اور مباحثہ میں کیا دیر ہے؟

192

قادیانی مسیح اور حواریوں میں اختلاف

194

مباہلہ مرزا

199

راولپنڈی میں مرزائی جلسوں کے نتائج

205

علامت مسیح

206

ان شائنک ہو الابتر

208

بیٹا باپ کی مسندپر

210

کوئٹہ میں زلزلہ اور قادیان میں خاموشی

211

قادیان میں قتل وقتال

212

ایک مخلوط النسل عظیم الشان انسان:مسیح قادیان

213

مرزا کی دعا کے مطابق ثناءاللہ کیوں نہ مرا؟

216

انعام جمع کراؤ

220

میں بھی امیدوار انعام ہوں

222

عشرہ مرزائیہ۔1

223

کرامات مرزا

227

قادیان اورنورافشان

230

عشرہ مرزائیہ۔2

231

فخرالدین ملتانی کو جواب

236

حرامزادےسور

238

متفرقات مرزائیہ

239

آخری فیصلہ کی چھان بین

241

مرزا صاحب اورعقلی اعجاز

243

مولوی محمدعلی اورڈاکٹر بشارت جواب دیں

246

راولپنڈی میں کانفرنس اتحاد بین المسلمین کاحشر

247

آخری فیصلہ پر آخری سانس

249

ذریۃ البغایا کی تشریح

253

قادیانی انعامی چیلنج

254

کیا سچ مچ مسیح آگیا؟

256

قادیانی ہم سے مباحثہ کیوں نہیں کرتے؟

257

تعلیمات مرزا

259

پہلے مجھے دیکھئے

259

باب اول:صفات مرزا

260

دوسراباب:اختلافات مرزا

261

تیسرا باب:کذبات مرزا

279

چوتھا باب:نشانات مرزا

291

پنجم باب:اخلاق مرزا

308

چورن کا اشتہار

318

بہاءالدین :مشاہدات وتاثرات (پروفیسر محمد سرور۔بوریوالہ)

319

رقیمہ وداد۔چوہدری محمد ظفر اقبال ایم اے۔بوریوالہ)

328

ارمغان ممبئی۔شیخ جبران احمد رحمانی ،جامعہ رحمانیہ کا ندیولی ممبئی

330

راشدی ارمغان ۔سید انورشاہ راشدی پیر آف جھنڈا

331

میرا نصیب :چوکیداری

332

ایک گرامی نامہ

333

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54800
  • اس ہفتے کے قارئین 103812
  • اس ماہ کے قارئین 2175729
  • کل قارئین113783057
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست