#7228

مصنف : سعد بن ضیدان السبیعی

مشاہدات : 1393

سلُّ السِنَان في الذّّبِّ مُعَاويَة بن ابي سُفْيَان

  • صفحات: 386
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15440 (PKR)
(جمعہ 26 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم

سیدنا معاویہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گرد و غبار میں روپوش ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کے ان کے خلاف کے جانے والے اعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ سلُّ السِنَان في الذّّبِّ مُعَاويَة بن ابي سُفْيَان‘‘ فضیلۃ الشیخ سعد بن ضیدان السبیعی کی عربی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ساری روایتوں کو جمع کر دیا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ کے دفاع میں اہل علم کے اقوال کا بھی احاطہ کیا ہے ۔فاضل مصنف نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دفاع میں جو کچھ لکھا ہے وہ بہت ہی لاجواب اور شاندار ہے۔ محترم جناب ڈاکٹر اجمل منظور المدنی حفظہ اللہ نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (م۔ا)

مقدمہ

2

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب میں

6

عام نصوص

16

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور بعض کبار صحابہ کی طف سے مدح و ستائش

23

آپ کا دینی فقہ اور روایت حدیث

26

بعض اہل بیت کا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کرنے کا ذکر

34

انکار منکر کا فریضہ

39

صدق و تحقیق

39

بعض حکایات و اخبار کے بارے میں

56

صحیح حدیث تقتل عمار الفئۃ الباغیۃ اور دوسرے نصوص کے درمیان جمع و تطبیق

70

حدیث ابی بکرہ ان ابنی ہذا سید کی تخریج

91

اس حدیث پر تبصرہ

97

کیا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے حسن بصری کا سماع ثابت ہے

98

صحت حدیث پر تبصرہ

101

مقدمہ برائے مولف

108

وہ صحیح حدیثیں جن سے غلط استدلال کیا گیا ہے

167

معاویہ ؓ کی فضیلت میں وارد وہ احادیث جنہیں ضعیف کہا گیا

217

ان اباطیل و بکواسات کے بیان میں جو سیدنا معاویہ ؓ کے خلاف بکے گئے ہیں

279

سیدنا معاویہ ؓ کی فضیلت میں

325

اقوال سلف ان ناہنجاروں کے بارے میں جو سیدنا معاویہ ؓ پر لعن طعن کرتے ہیں

350

خاتمہ

384

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10002
  • اس ہفتے کے قارئین 74588
  • اس ماہ کے قارئین 474065
  • کل قارئین105345186
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست