#5612

مصنف : وحید الدین خاں

مشاہدات : 4855

رہنمائے حیات

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(منگل 30 اکتوبر 2018ء) ناشر : مکتبہ الرسالہ، نئی دہلی

مولانا وحید الدین خان یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے  اِبتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح ’سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع  شروع میں مولانا مودودی﷫ کی تحریروں سے متاثر ہوکر  1949ء میں جماعت اسلامی   ہند میں شامل ہوئے  لیکن 15 سال بعد جماعت اسلامی کوخیر باد کہہ دیا  اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولانا وحید الدین خان تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں  جو  اُردو ،عربی، اورانگریزی زبان میں ہیں اُن  کی تحریروں میں مکالمہ بین  المذاہب ،اَمن کابہت  زیادہ ذکر ملتاہے  اوراس میں وعظ وتذکیر  کاپہلو  بھی نمایاں طور پر موجود ہے ۔لیکن مولانا  صاحب کے افکار  ونظریات میں تجدد پسندی کی  طرف میلانات اور رجحانات بہت پائے جاتے  ہیں  اُنہوں نے  دین کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے جو ان سے پہلے کسی نے  نہیں کی اوروہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے لیے  اس میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔موصوف کے افکار ونظریات  کے متعلق  ڈاکٹر حافظ زبیر﷾ نے ’’ مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات‘‘ کے عنوان سے کتاب مرتب کی ہے جو کہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔ زیر تبصرے کتاب’’ رہنمائے حیات‘‘ مختلف شخصیات  کے   مولانا وحید الدین خان کے  تحریر   کردہ  مضامین کا مجموعہ ہے ۔ اس میں  کچھ مضامین تو ایسے ہیں  جو مولانا کے تحریر شدہ  ہیں اور کچھ ایسے  ہیں جو ان کے  بعض  اخبارات  وجرائد میں مطبوعہ مضامین  پر تبصرہ وتجزیہ نقد پر مشتمل ہیں ۔(م۔ا) 

زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72562
  • اس ہفتے کے قارئین 290946
  • اس ماہ کے قارئین 290946
  • کل قارئین111898274
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست