#5733

مصنف : ابو ہشام

مشاہدات : 4808

قرآن کریم اور اس کے چند مباحث ( ابو ہشام )

  • صفحات: 212
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5300 (PKR)
(پیر 25 مارچ 2019ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمار جامعات،مدارس ومساجد میں  قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے  اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب  وحیرت کی بات ہے کہ  ہم  میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا  نہیں ہوتی  جو قرآن  نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن بنادیا او ر ایسی  بلند کردار قوم  پیدا کی  جس نے دنیا میں حق وصداقت کا بول بالا کیا اور بڑی بڑی سرکش اور جابر سلطنتوں کی بساط اُلٹ دی ۔ مگڑ افسوس ہے کہ تاریخ کے یہ حقائق افسانۂ ماضی بن کر رہ گئے ۔ ہم نے دنیا والوں  کواپنے عروج واقبال کی داستانیں تو مزے لے لے کر  سنائیں لیکن خود قرآن سے کچھ حاصل نہ کیا ۔جاہل تو جاہل پڑھےلکھے  لوگ بھی قرآن سےبے بہرہ ہیں۔قرآن کریم   کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول  اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ یہ علوم قرآن کریم سے علیحدہ  نہیں ۔ انہی کی پابندی  کتاب اللہ  کوتورات وانجیل کی  طرح کھیل نہیں بننے دے گی اور نہ ہی تحریف کی من مانی روش  کوشہ ملے   گی۔  زیر تبصرہ کتاب’’قرآن کریم اور چند مباحث‘‘ ابو ہشام  کی مرتب شدہ ہے  اس کتاب کو انہوں نے چودہ ابواب میں تقسیم کیا ہے جن کے عنوانات یہ ہیں تعارف قرآن، وحی ،نزول قرآن اور اس کے مقاصد،تدوین قرآن،علوم القرآن ،علم رسم  الخط،حروف سبعہ،علم القراءات،علم ناسخ   ومنسوخ،علم اعجاز القرآن،علم مکی ومدنی ،علم  محکم و متشابہ،علم اسباب النزول،علم  التفسیر(م۔ا)

زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11237
  • اس ہفتے کے قارئین 11237
  • اس ماہ کے قارئین 1685188
  • کل قارئین113292516
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست