#7433

مصنف : عبد الغفار حسن

مشاہدات : 201

قرآن فہمی کے بنیادی اصول

(جدید ایڈیشن)
  • صفحات: 81
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3240 (PKR)
(اتوار 10 نومبر 2024ء) ناشر : مکتبہ ضیاالسنۃ اسلام آباد

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہے اور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی نسلوں کی رشد و ہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کے حامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح و توضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔ قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، و تسہیل کا اور تدریس و تعلیم کے لیے علوم عالیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہا ہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اور علامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کے فہم میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد پر مشتمل نصاب سازی کے اسالیب اپنائے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم و تدریس اور تصنیف کے ذریعے کوششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل، ، قرآن انسٹیٹیوٹ،اسلامک انسٹیٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ قرآن فہمی کے بنیادی اصول ‘‘مولانا عبد الغفار حسن ﷫کی ان دو تقاریر کی کتابی صورت ہے جو ’’اسلامیہ کالج ( لائل پور حال فیصل آباد ) اور رباط العلوم الاسلامیہ ،کراچی میں کی گئیں اور پھر مجلہ المنبر (۲۰۰۷) فروری ۱۹۶۲ء ) اور میثاق (نومبر ۱۹۸۵ء ) کے شماروں کی زینت بھی بنیں۔ اس رسالے میں فہم قرآن کے موضوع پر تمام نکات کا احاطہ کیا گیا ہے اور مقاصد قرآن پر بھی اختصار کے ساتھ کلام کیا گیا ہے اور آخر میں ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ کا ایک وضاحتی مضمون بھی شامل اشاعت ہے جس میں تعامل امت کے مبحث پر اٹھائے گئے چند تنقیدی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

قرآن فہمی کے بنیادی اصول

 

9

قانون کا اصلی اور بنیادی سرچشمہ قرآن ہے

 

10

نزول قرآن کا مقصد

 

10

اجزائے قرآن

 

13

مکی اور مدنی سورتوں کا فرق

 

13

مقاصد قرآن کا حصول

 

14

ترتیل قرآن

 

14

فہم قرآن

 

15

عمل بالقرآن

 

17

اسلوب قرآن

 

19

مضامین قرآن

 

20

فہم قرآن کے لوازم اور مختلف ذرائع

 

21

بدعت اور بغاوت میں فرق

 

23

کیا قرآن اپنا مفہوم بیان کرنے میں حدیث کا محتاج ہے؟

 

37

تفسیر قرآن میں احادیث کی اہمیت

 

42

اقوال تابعین سے تفسیر

 

47

تورات میں تحریف کی مثال

 

55

بائبل میں توہین انبیاء علیہم السلام کی مثالیں

 

57

فہم قرآن کے لیے صرف لغت کافی نہیں

 

59

من مانی ذہنیت

 

60

گروہی عصبیت

 

66

مذہبی تعصب

 

67

فساد نیت

 

71

سونے کی تاروں سے قرآن لکھنا

 

73

تعویز گنڈے

 

74

قرآن خوانی

 

74

قرآن سے فال نکالنا حلف اٹھانا وغیرہ

 

76

قرآن فہمی میں تعامل امت کا کردار

 

77

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65919
  • اس ہفتے کے قارئین 511620
  • اس ماہ کے قارئین 2662495
  • کل قارئین116554495
  • کل کتب8925

موضوعاتی فہرست