#7328.29

مصنف : نگہت ہاشمی

مشاہدات : 754

قرآناً عجبا سوالاً جواباً پارہ 30

(( جدید ایڈیشن ))
  • صفحات: 373
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14920 (PKR)
(پیر 22 جولائی 2024ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل

قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، و تسہیل کا اور تدریس و تعلیم کے لیے علوم عالیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہا ہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اور علامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کے فہم میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد پر مشتمل نصاب سازی کے اسالیب اپنائے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم و تدریس اور تصنیف کے ذریعے کوششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل، النور انٹرنیشنل ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹیٹیوٹ،اسلامک انسٹیٹیوٹ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرانا عجبا سوالاً جواباً پارہ 01 ( جدید ایڈیشن)‘‘ خواتین کی تعلیم و تربیت کے معروف ادارے النور انٹرنیشنل کی بانی و سرپرست محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے ۔انہوں نے اسے سوال و جواب کی صورت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہر آیت کے اہم پہلوؤں کو سوال کی صورت میں اٹھایا ہے اور نکات کی صورت میں ان کا جواب قرآن حکیم ہی سے لینے کی کوشش کی ہے ۔کیونکہ سوال و جواب کے انداز میں سیکھنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے ۔ انسان کو سوالوں کے جواب مل جائیں تو اطمینان ہو جاتا ہے اور دل جمتا ہے ۔قرآن کو اس انداز میں پڑھ کر ہر وہ شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے جو قرآن کے راستے کا مسافر بننا چاہتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

عم

 

7

سورہ النباء

 

7

سورہ النازعات

 

28

سورہ عبس

 

54

سورہ التکویر

 

74

سورہ الانفطار

 

94

سورہ المطففین

 

103

سورہ الانشقاق

 

124

سورہ البروج

 

135

سورہ الطارق

 

150

سورہ الاعلیٰ

 

157

سورہ الغاشیۃ

 

170

سورہ الفجر

 

184

سورہ البلد

 

203

سورہ الشمس

 

219

سورہ اللیل

 

228

سورہ الضحٰی

 

240

سورہ الم نشرح

 

249

سورہ التین

 

255

سورہ العلق

 

260

سورہ القدر

 

272

سورہ البینۃ

 

277

سورہ الزلزال

 

287

سورہ العادیات

 

293

سورہ القارعۃ

 

300

سورہ التکاثر

 

307

سورہ العصر

 

315

سورہ الہمزۃ

 

320

سورہ الفیل

 

326

سورہ قریش

 

331

سورہ الماعون

 

334

سورہ الکوثر

 

339

سورہ الکافرون

 

343

سورہ النصر

 

347

سورہ اللہب

 

352

سورہ الاخلاص

 

356

سورہ الفلق

 

361

سورہ الناس

 

365

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10423
  • اس ہفتے کے قارئین 10423
  • اس ماہ کے قارئین 1684374
  • کل قارئین113291702
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست