مکتبہ ضیاالسنۃ اسلام آباد

  • نام : مکتبہ ضیاالسنۃ اسلام آباد
  • ملک : اسلام آباد پاکستان

کل کتب 2

  • 1 #7430

    مصنف : عبد الغفار حسن

    مشاہدات : 843

    مسلم خاتون حقوق ، فرائض اور اوصاف

    (جمعرات 07 نومبر 2024ء) ناشر : مکتبہ ضیاالسنۃ اسلام آباد
    #7430 Book صفحات: 90

    دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظریۂ حیات نے عورت کو وہ عظمت نہیں بخشی جو اسلام نے عطا فرمائی۔یہ اسلامی تعلیمات ہی کا فیضان تھا کہ مسلمانوں کے معاشرے میں امہات المومنین اور صحابیات مبشرات جیسی عظمت مآب مثالی خواتین پیدا ہوئیں جن کے سایۂ عاطفت میں عظیم علماء اور مجاہدینِ اسلام تربیت پاتے رہے ۔اسلام نے تقسیم کاری کے اصول پر مرد اور عورت کا دائرہ عمل الگ الگ کر دیا ہے ۔عورت کا فرض ہے کہ وہ گھر میں رہتے ہوئے اولاد کی سیرت سازی کے کام کو پوری یکسوئی اور سکونِ قلب کے ساتھ انجام دے۔ اور مرد کا فرض ہے کہ وہ معاشی ذمہ داریوں کا بار اپنے کندھوں پر اٹھائے۔مسلمان عورت کے لیے اسلامی تعلیمات کا جاننا از بس ضروری ہے ۔اور اس امر میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ مسلمان خواتین ایک مسلم معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مسلم خاتون حقوق ، فرائض اور اوصاف ‘‘مولانا عبد الغفار حسن ﷫(1913۔2007ء) کے معیاری خاتون کے عنوان پر ماہنامہ عفت،لاہور کے 1955ء۔19...

  • 2 #7433

    مصنف : عبد الغفار حسن

    مشاہدات : 94

    قرآن فہمی کے بنیادی اصول

    (اتوار 10 نومبر 2024ء) ناشر : مکتبہ ضیاالسنۃ اسلام آباد
    #7433 Book صفحات: 81

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہے اور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی نسلوں کی رشد و ہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کے حامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح و توضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔ قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، و تسہیل کا اور تدریس و تعلیم کے لیے علوم عالیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہا ہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اور علامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کے فہم میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد پر مش...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11754
  • اس ہفتے کے قارئین 170286
  • اس ماہ کے قارئین 1689359
  • کل قارئین115581359
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست