#5645

مصنف : قاری خلیل الرحمن

مشاہدات : 5119

قواعد الضبط للقرآن الکریم

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1650 (PKR)
(بدھ 19 دسمبر 2018ء) ناشر : ادارہ معارف کراچی

قرآن  مجید  کی درست تلاوت کے لئے صحیح کتابت والا مصحف ہر مسلمان  کی ضرورت ہے۔اور اس مقصد کے لئے کتابت کی صحت علم الضبط کے بغیر ممکن نہیں۔لغوی طور پر ضبط کا معنی ہے کسی شے کی حفاظت کرنے میں انتہا تک جانا ہے، جبکہ اِصطلاحاً علم ضبط سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے حرف کو پیش آنے والے حالات (مثلاً حرکت، سکون، شد اورمد وغیرہ) کی پہچان ہوتی ہے ،اس کو شکل بھی کہتے ہیں۔علم الضبط کا موضوع وہ علامات ونشانات (مثلاً حرکات ثلاثہ، سکون ،مد وشد وغیرہ)ہیں ،جوکلمات قرآن کے درست تلفظ اوران کی نطقی کیفیات کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں۔علم ضبط کے سب سے پہلے موجد ابو الاسود الدؤلی ہیں۔ جنہوں نے لفظوں کے ذریعے شکل کے ایک طریقہ کار کی ابتدا ء کی۔عربی اردو  زبان میں علم ضبط   پر متعدد کتب موجو د ہیں۔  زیر نظر کتاب’’ قواعد  الضبط للقرآن  الکریم ‘‘قاری عبد المالک  (شیخ التجوید والقراءات ۔جامعہ دار العلوم ، کراچی) کے  ان افادات کا مجموعہ ہے  جو انہوں نے  شیخ القراء  قاری احمد میاں تھانوی﷾ کے  ایما پر 1429ھ میں  جامعہ دار العلوم ، کراچی میں  دورہ  حدیث سے  فارغ  ہونے والے طلباء کے سامنے پیش کیے ۔موصوف نے طلباء  تخصص کے سامنے    رسم  کے لیے  ’’ دلیل الحیران‘‘ اور’’ ایضاح المقاصد‘‘  کا  تقابلہ جائزہ پیش   کیا ہے اور  ضبط کےلیے  ’’سمیر الطالبین‘‘ کو  بنیاد بنا  کر ضبط سے متعلقہ ضروری کتب   ’’ دلیل الحیران شرح مورد الظمآن ،’’سفیر العالمین‘‘، ’’ ارشاد  الطالبین الی ضبط الکتاب المبین‘‘،’’ الطراز علی ضبط الخراز‘‘ وغیرہ کتب سے   استفاد ہ کر کے  قوابط  ضبط پر   اردوزبان  میں    ’’ تخصص فی القراءات وعلوم  القرآن ‘‘ کے طلبا کو  علم  الضبط  کی ہر بحث کا خلاصہ لکھوایا  جسے بعد ازاں مولانا   قاری خلیل الرحمٰن صاحب (استاذ جامعہ دار العلوم ،کراچی) نے  مرتب کیا اور’’ ادارۃ المعارف، کراچی    نےطلبا علوم قرآن   کے استفادہ کےلیے   کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔یہ کتاب قرآن کریم  کی  علامات، اور نشانات، حرکات وسکنات ، مد وشد وغیرہ کے  قواعد وضوابط پر ایک منفرد فنی تحریر  ہے جو قرآنِ کریم کے کلمات کے صحیح تلفظ اور درست کتابت  میں  معاون اور مفید ہے ۔اللہ تعالیٰ  ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔۔(آمین) (م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7103
  • اس ہفتے کے قارئین 165635
  • اس ماہ کے قارئین 1684708
  • کل قارئین115576708
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست