#6101

مصنف : حافظ ریاض احمد اثری

مشاہدات : 3537

نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض ( وبائی امراض کے احکام و مسائل ) کورونا

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1250 (PKR)
(ہفتہ 23 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم

کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر رسالہ بعنوان’’ نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض (وبائی امراض کے  احکام ومسائل)کورونا‘‘  محترم جناب  ڈاکٹرحافظ ریاض احمد اثری﷾(مدرس مرکز ابن القاسم ،ملتان ) کی کاوش ہے ۔ موصوف نے  ان  حالات  میں دریافت کیے جانے  والے مسائل وسوالات   کو یکجا کر کے   قرآن وسنت  کی روشنی میں انکے شرعی احکام بیان کردیے ہیں ۔باقاعدہ پہلے سوال پیش کر کے  پھر قرآن وسنت  کی روشنی میں  اس کا جواب قلم بند کیا ہے۔الغرض اس   مختصر رسالہ میں  ہر عام وخاص کے لیے   موجودہ حالات کے مطابق بہترین  ومفید رہنمائی پیش کی گئی ہے۔صاحب تحریر کی   مجلہ’’الاعتصام ‘‘  لاہور  ،’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ اور دیگر جماعتی مجلات ورسائل میں  علمی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ   ان کے علم وعمل میں خیر وبرکت کریں اور ان  کی  تدریسی  وتحریری مساعی کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

حرفے چند

3

مقدمہ

5

’’کرونا وائرس‘‘ کیا ہے؟

8

کیا ’’کرونا وائرس‘‘متعدی مرض ہے؟

10

احتیاطی تدابیر اور توکل

11

وبائی مرض کے پھیلاؤ کے دوران مصافحہ کا حکم

13

لاک ڈاؤن کی شرعی حیثیت

15

’’کرونا وائرس‘‘والی میت کا جنازہ اور تکفین وتدفین

17

ان حالات میں نماز باجماعت اور جمعہ کا حکم

22

ماسک پہن کر نماز پڑھنے کاحکم

26

لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ گھروں میں نماز باجماعت کاحکم

29

’’کرونا وائرس‘‘ کی وجہ سے رات کے وقت اذانوں کا حکم

32

ان حالات میں قنوت نازلہ کا حکم

36

وبائی امراض سے بچاؤ کا روحانی علاج اور مسنون دعائیں

37

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9429
  • اس ہفتے کے قارئین 369503
  • اس ماہ کے قارئین 993211
  • کل قارئین112600539
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست