#5725.01

مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

مشاہدات : 3654

نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد دوم

  • صفحات: 691
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17275 (PKR)
(جمعہ 15 مارچ 2019ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال: 17 دسمبر 2002ء) ڈاکٹر حمید اللہ ﷫ ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے  جن کے قلم  سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر  195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے  بعد  اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی)  سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے  ڈاکٹریٹ کی  ڈگری  حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم  نے اپنی پوری زندگی تصنیف وتالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی بالآخر 95 برس کی عمر پاکر  17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں  اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل  دانش  نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی  کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کےمطابق داد تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں  کی طرف سے  ان کی خدمات کےاعتراف میں  رسائل وجرائد کے خاص نمبر بھی شائع کیے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم  کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ نگارشاتِ  ڈاکٹر محمد حمید اللہ ‘‘ محمد عالم  مختارِ حق  کی مرتب شدہ  ہیں  مرتب موصوف نے  ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کےمضامین ومقالات کو  موضوعات کے   حساب سے مرتب کر کے  دو دجلد میں  تقسیم کیا ہے موضوعاتی عناوین حسب ذیل ہیں۔قرآن،سیرت،فقہ،اکابرین، تاریخ، قانون، خطۂ عرب، مستشرقین، ادب، سود وغیرہ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

قرآن

 

قرآن مجید منزل بہ منزل

13

قرآن مجید کے ترجمے

94

زبان اور اللہ کا کلام

110

سیرت

 

ہجرت

123

عہد نبوی کا نظام تعلیم

138

اطلبو العلم ولو بالصین

159

اکابرین

 

حضرت علی بن ابی طالب

165

مفتی محمد شفیع عثمانی

206

مولوی عبد الحق کی یاد میں

210

تاریخ

 

اسلامی فلاحی ریاست کا قیام

217

شہری مملکت مکہ

228

اسلامی عدل گستری اپنے آغاز میں

271

مرکزی سیاست اور قانون شخصی

300

تالیف قلبی

305

تصادم قوانین کا اسلامی تصور اور عمل

311

سہر سویز کا پرواجیکٹ حضرت عمرؓ کے زمانے میں

333

جاہلیت عرب کے معاشی نظام کا اثر

338

عربی حبشی تعلقات اور مکاتبیب نبویﷺ

356

دنیا کا سب سے پہلا تحریری دستور

382

اولین مساجد

406

الاخبار الطوال ازدنیوری

413

تقویم ہجری اور مسلمانوں میں ایک دن عید منانے کا مسئلہ

494

خود نوشت

 

پچیس سال پہلے کی باتیں

505

میری علمی اور مطالعاتی زندگی

510

مکاتیب

515

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34889
  • اس ہفتے کے قارئین 557292
  • اس ماہ کے قارئین 1610792
  • کل قارئین110932230
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست