#2006

مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

مشاہدات : 8331

اسلام دین کائنات

  • صفحات: 79
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1580 (PKR)
(منگل 07 اکتوبر 2014ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف  مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس  کے حوالے سے  بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں ،اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا ،آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔اور یہ کام  وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت  کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اسلام اگرچہ سائنس کی تائید کا محتاج نہیں ہے ،اور اس کا پیغام امن وسلامتی اتنا معروف اور عالمگیر ہے کہ اسے مسلم ہو یا غیر مسلم  دنیا کا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام دین کائنات،تمام انبیاء کا دین" محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کرنے کی سعادت سید خالد جاوید مشہدی نے حاصل کی ہے۔اس کتاب  میں انہوں نے اسلام  اور اس کی تعلیمات کی عالمگیریت پر روشنی ڈالی ہے ۔وہ فرماتے ہیں کہ اسلام ازل سے ابد تک تمام انسانوں کے لئے اللہ تعالی کا منتخب کردہ دین ہے۔اسلام کا مادہ سلم ہے جس کا مطلب ہے امن۔اسلام سے مراد یہ بھی ہے کہ  اللہ تعالی کی رضا  کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا۔اور جو مرد یا عورت اپنی خواہش اور مرضی کو اللہ کی رجا کے تابع کر لیتے ہیں ،وہ مسلمان کہلاتے ہیں۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

صدارتی کلمات

 

9

اسلام دین کائنات

 

11

محمڈن ازم اسلام کا مترادف نہیں

 

13

منکر خدا بھی مبارک باد کا مستحق ہے

 

15

قرآن کریم میں سائنسی حقائق کا تذکرہ اور منکر خدا کی توجیہات

 

16

اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر اٹھائی گئی

 

22

توحید

 

22

نماز

 

24

صوم

 

27

زکوۃ

 

28

حج

 

29

پانچ ارکان اسلام کی اہمیت

 

31

سوالات اور ان کے جوابات

 

37

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20434
  • اس ہفتے کے قارئین 445924
  • اس ماہ کے قارئین 1646409
  • کل قارئین113253737
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست