#1695.03

مصنف : وحید الزماں

مشاہدات : 7443

لغات الحدیث ( اردو ۔عربی ) جلد 4

  • صفحات: 618
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18540 (PKR)
(جمعہ 20 جون 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

نبی اکرمﷺ سے صدق دل سے محبت کرنا ہر مسلمان کے دین و ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور آپ ﷺ سے اظہارِ محبت کی اہم ترین صورت یہ ہے کہ آپ ﷺ کے اَقوال افعال،احادیثِ نبویہ سے محبت کی جائے اور آپﷺ کی احادیث اورفرمودات سے محبت کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں خلوصِ دل سے سچا و منزل من اللہ یعنی وحی تسلیم کیا جائے ۔ انکی کامل اتباع و اطاعت کی جائے ، انہیں اپنا اوڑھنا ، بچھونا اور حرزِ جان بنا لیا جائے ، انہیں پڑھا ، لکھا اور یاد کیا جائے اور دوسرے لوگوں تک منتقل کیا جائے ۔مولانا وحید الزماں کا نام ان خوش قسمت لوگوں کی فہرست میں شامل ہے ، جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے ارشادات و فرمودات سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے علم حدیث کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔ اس کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے کہ صحاح ستہ و موطاء کے تراجم جو گزشتہ سو سال سے تاحال ہر دینی و علمی لائبریری کی زینت بنے ہوئے ہیں مولانا مرحوم ہی کے فیضانِ قلم کا نتیجہ ہیں اور آج تک ہونے والے دیگر تراجم میں انہی سے بکثرت استفادہ کیا گیا ہے۔آپ محض اُردو تراجم کے شہسوار نہ تھے بلکہ عربی میں گہری مہارت بھی رکھتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ مرحوم نے بعض عربی کتابوں کی تصحیح و تہذیب میں بھی نمایاں خدمت انجام دیں۔مولانا کو دینی کتب تصنیف و تالیف ، تراجم اور تصحیح و تہذیب کا جتنا شوق تھا ، اس سے کہیں زیادہ کتابوں کو طبع کرانے اور پھر مفت تقسیم کرانے کا شوق تھا۔ مولانا مرحوم 1267ھ میں کانپور میں پیدا ہوئے اور اپنے والد بزرگوار مسیح الزمان اور برادر اکبر حافظ بدیع الزمان کے علاوہ دیگر علمائے کانپور سے دینی علوم حاصل کئے اور چھوٹی ہی عمر میں تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع کر دیا ۔کتب ِاحادیث کے تراجم کے علاوہ کئی کتب تالیف کیں ان میں سے مایہ ناز کتا ب'' اسرار اللغة مع انوار اللغة الملقب به وحيد اللغات ''ہے جوکہ آج لغات الحدیث کے نام سے معروف ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1907ء میں انوار اللغۃ ملقب بہ وحید اللغات کے نام سے شائع ہوئی۔ موجودہ ایڈیشن پہلی اشاعت کے تقریبا سو سال بعد نعمانی کتب خانہ لاہور نے پہلی مرتبہ نہایت اعلی تحقیقی معیار اور جدید اسلوب کے ساتھ کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ شایان شان انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کے احادیث مبارکہ کے الفاظ کی اردو زبان میں سب سے جامع لغت ہے۔علامہ وحید الزماں نے اس لغت میں اہل لغت کے مروجہ طریقے کے مطابق مادوں کو حروف تہجی پر ترتیب دیا ہے اس جدید ایڈیشن میں حتی المقدور قدیم الفاظ کوجدید اردو الفاظ کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے ۔اوربعض جگہوں پر جملوں کی تصحیح کے ساتھ ساتھ حواشی لگانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔اور کتاب میں مذکورہ تمام فارسی اشعار کا اردو ترجمہ حاشیہ میں ذکر کردیا گیا ہے ۔ لغات الحدیث میں میں لفظ کو سمجھانے کےلیے مؤلف نے قدیم وجدید الفاظ اور محاورات کا ذخیرہ جمع کردیا ہے نیز انہوں نے نے احادیث،تاریخی واقعات،ذاتی تجربات اور واقعات سے کام لے کر عام قاری کی دلچسپی کا سامان پیداکرادیا ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کے غریب الفاظ کو سمجھنے کے لیے طالبان علوم نبوت اور اہل علم کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف اور اس کتاب کو اعلی معیار پر تیارکرنے والے تمام احباب کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا )

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الکاف

 

5

کتاب اللام

 

107

کتاب المیم

 

181

کتاب النون

 

287

کتاب الواؤ

 

443

کتاب الہاء

 

551

کتاب الیاء

 

603

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17297
  • اس ہفتے کے قارئین 17297
  • اس ماہ کے قارئین 1070797
  • کل قارئین110392235
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست