#6504.05

مصنف : امام محمد بن سلیمان المغربی

مشاہدات : 4627

اردو شرح جمع الفوائد من جامع الاصول و مجمع الزوائد جلد 6

  • صفحات: 639
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25560 (PKR)
(منگل 12 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ نے بطریق احسن انجام دیا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم صاحب نےتخریج میں ضعیف احادیث اور ضعیف رواۃ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسماء الرجال کی مستند اور مشہور کتب کے حوالہ ذکر کردئیے ہیں۔ اور شرح کرتے ہوئے اگر کسی حدیث میں کہیں کو ئی ابہام، اشکال یا تعارض ظاہری ہے تو نہایت اختصار اور محققانہ طرز پر ابہام کی وضاحت اور تعارض کا توافق پیش کیا ہے اورمشہور شروحات حدیث اور دیگر متعلقہ کتب سے حوالہ جات بھی نقل کردئیے ہیں۔ نیز مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر اختلافی مسائل کا حل کتاب وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرا م ﷢ کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو صحیح معنوں میں عوام وخواص کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ اورمترجم وناشر اور دیگر معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

قنوت اور رکوع وسجود کا بیان 

7

بیٹھنا ،  تشہد پڑھنا  اور  سلام پھیرنا 

27

نماز میں  جائز کام اور ناجائز کام

47

نماز باجماعت     ،  مساجد   کی طرف  چلنے  اور نماز کے انتظار کی  فضیلت کا بیان  

79

جماعت  ، امام   اور مقتدی   کے مسائل کا بیان

96

نماز  کی صفوں    کا اور اقتدا  کی شرائط کا بیا ن 

122

سجدہ سہو ،  تلاوت    اور شکر کا بیان 

138

نماز جمعہ کی فضیلت کا عذر معدوم ہو تو اس کے وجوب کا اور  اس کے غسل کا بیان 

159

نماز جمعہ کا وقت ، اس کی اذان 

172

مسافر کی نماز کا اور نمازوں کو جمع کرنے کا بیان 

196

خوف کی نماز کا بیان 

210

عیدین کی نمازوں کا بیان 

226

گرہن کا بیان 

245

استسقاء 

255

سنتوں کا بیان 

267

فجر کی دو سنتیں 

273

ظہر  اور عصر کی سنتوں   کا بیان 

281

مغرب   ،  عشاء  اور جمعہ  کی  سنتوں کا بیان 

287

نماز  وتر اور چاشت  کی  نماز کا بیان 

293

تحیۃ المسجد ، نماز  استخارہ ، نماز حاجت  ،  صلوٰ ۃ تسبیح  ، صلوۃ الرغائب  ،  گھر میں  آنے   کی نماز اور سفر سے آنے  کی نماز   کا بیان

310

نماز  تہجد کا بیان 

319

رمضان کا قیام  اور تراویح   کا بیان 

336

جنازوں کے  متعلق    باب 

 

امراض ،  مصائب ، اولاد  کی موت  اور مرض طاعو ن وغیرہ    کا بیان 

351

مصائب     پر        صبر   اور موت کا بیان 

368

مریض کی عیادت کا بیان 

380

موت   اور اس کے حالات کا بیان 

386

نبی کریم ﷺ  کی بیماری   موت  ، غسل ،  کفن   اور دفن کا بیان 

396

رونے  ،  نوحہ  کرنے اور غم  کا بیان 

416

میت  کو غسل   دینے     اور کفن    اور دفن  کا بیان 

430

جنازے کی نماز  

443

جنازے  کے ساتھ چلنا  ،   اس کو اٹھانا  اور اس کو دفن کرنا

462

تعزیت ، قبروں کے حالات   کا اور قبروں    کی زیارت کا بیان 

483

زکوۃٰ   کا بیان 

 

زکوۃ واجب   ہونے کا   اور تارک   زکوۃ   کے گناہ کا بیان

502

نقد  ، کھیتی اور   باغ کی زکوۃ کا بیان 

514

زیورات ، مکان  ، مدفون  خزانہ  ، شہد  ، مال یتیم  اور  مال تجارت کی زکوۃ کا بیان

528

زکوۃ  فطر ،   عامل زکوۃ  اور زکوۃ کے مصارف کا بیان

535

صدقہ ونفقہ کی فضیلت   وترغیب اور اس  کے متعلقہ مسائل 

549

سوال کرنے        ، قناعت  کرنے اور دینے  کا بیان

578

روزے کا بیان

 

روزے کی فضیلت اور رمضان کی فضیلت

592

چاند کا ثبوت ،   روزے کی نیت اور امساک  وغیرہ کا بیان

601

سحری کھانے  ،  افطار  کرنے  اور وصال کے روزے رکھنے کا بیان

619

ان ایام کا بیان جن میں روزہ رکھنا  مستحب ہے یا مکروہ ہے  اور یا حرام ہے

627

مسافر اور غیر مسافر کا روزہ  افطار  کرنا اور قضاء  اور کفارے کا بیان

650

اعتکاف اور لیلۃ القدر  وغیرہ  کا بیان

661

احکام حج کا بیان

 

حج کی فضیلت  وفرضیت  عمرے کی فضیلت  اور سنت ہونا اور یوم عرفہ کی فضیلت کا بیان

678

سفر  اور آداب سفر  ، خود سوار ہونا  اور    دوسرے کو اپنا ردیف  بنانا

696

مواقیت کا بیان  اور احرام والے کیلئے  جائز  اور نا جائز امور کی تفصیل

715

احرام  باندھنے ، اس  کو توڑ نے اور شکار کا فدیہ دینے کا بیان

737

حج مفرد  ،  حج تمتع  اور حج توڑنے کے احکام

745

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71085
  • اس ہفتے کے قارئین 289469
  • اس ماہ کے قارئین 289469
  • کل قارئین111896797
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست