#6452

مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

مشاہدات : 8152

اسلام کا اقتصادی نظام ( ایم اے علوم اسلامیہ )

  • صفحات: 345
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13800 (PKR)
(ہفتہ 14 اگست 2021ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں  بیان کردئیے گئے ہیں۔ اور  قرآن وحدیث کی روشنی میں  علمائے امت نے   اجتماعی کاوشوں سے جو حل  تجویز کیے  ہیں  وہ سب کے لیے  قابل قبول  ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم  اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور  کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے  ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی  ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام کا اقتصادی نظام‘‘ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام عسکری حفظہ اللہ(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ،لیکچرر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) کی کاوش ہے ۔موصوف نے یہ کتاب بڑی محنت اور لگن سے ایم اے  علوم اسلامیہ کے طلبہ کی نصابی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کی ہے اورموضوع سےمتعلق معیاری لوازمہ بڑی عمدگی سے جمع کردیا ہے۔یہ کتاب 9؍یونٹس پر مشتمل ہےاس میں معاشیات کےاہم اور بنیادی مباحث کےمتعلق تمام ضروری معلومات فراہم کردی گئی ہیں ۔پہلے یونٹ میں علم معاشیات کے تعارف اور اس کی مبادیات پر بحث کی گئی ہے۔دوسرے یونٹ میں اسلام میں حلال وحرام کےامتیازکو اجاگر کیا گیاہے۔تیسرے یونٹ میں اسلام کے قانون ومحنت واجرت کی توضیح کی گئی ہے۔چوتھے یونٹ میں اسلام کے زرعی نظام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔پانچواں یونٹ اصول تجارت اور غیر سودی بینکاری پر بحث کرتا ہے۔چھٹا یونٹ اسلامی ریاست کی معاشی ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔ساتویں یونٹ میں اسلامی نظام محاصل کے نمایاں خدوخال بیان کیے گئے ہیں  اور اسلام میں ٹیکس کی شرعی حیثیت اور اسے عائد کرنے کے اصول وقواعد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔آٹھواں یونٹ جدیدمعاشی مسائل سے  متعلق ہے۔اس میں سودی نظام کا متبادل ،مالیاتی نظام کی اصلاح اور نظام احتساب جیسے مسائل پر بحث کی گئی ہے۔نویں یونٹ میں پاکستان کےاہم معاشی مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیش کرنے کی سعی گئی ہے۔یہ کتاب  طلبہ کوجدید معاشی تصورات کےساتھ ساتھ اقتصادیات کے بنیادی مسائل اوران کےحل کےضمن میں اسلامی نقطۂ نظر سےمتعارف کرانے میں  انتہائی مفید اور ممد ومعاون ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

علم اقتصادیات کا تعارف

1

اسلام میں حلال و حرام کا امتیاز

39

اسلام کا قانون محنت واجرت

77

اسلام کا زرعی نظام

127

اصول تجارت اور غیرسودی بینکاری

161

اسلامی ریاست کی معاشی ذمہ داریاں

199

اسلامی نظام محاصل

233

جدید معاشی مسائل

257

پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

295

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4295
  • اس ہفتے کے قارئین 364369
  • اس ماہ کے قارئین 988077
  • کل قارئین112595405
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست