#6394.01

مصنف : عبد الاحد رابط

مشاہدات : 2239

وقائع دل پذیر بادشاہ بیگم اودھ جلد دوم

  • صفحات: 208
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7280 (PKR)
(بدھ 16 جون 2021ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز

اودھ ایک تاریخی علاقہ ہے جو موجودہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں واقع ہے۔ 1722ء میں ریاست اودھ کے دور میں اس کا دار الحکومت فیض آباد تھا اور اس کے پہلے نواب سعادت خاں برہان الملک تھے۔ فیض آباد کے بعد اس کا دار الحکومت لکھنؤ منتقل ہو گیا جو اتر پردیش کا موجودہ دار الحکومت بھی ہے۔ آصف الدولہ اور ان کے جانشین سعادت علی خاں کے زمانے تک اودھ مغل سلطنت کا ایک صوبہ تھا۔ یہاں کے حکمراں سلطنتِ مغلیہ کی طرف سے اس پر حکومت کرتے تھے اور مغل بادشاہ کے نائب کی حیثیت سے ان کا لقبنواب وزیر‘‘ تھا۔ زیرنظر کتاب’’وقائع دل پذیر بادشاہ بیگم اودھ‘‘ہندوستان کی مذہبی تاریخ کا ایک باب ہے   اس میں سلطنت اودھ کے ایک عہد شاہی کی دلپذیر حکایت بیان کی گئی  ہےاس ضمن میں شاہان اودھ کے ہاں مذہب تشبیہی عناصر کی مادی کیفیات،بادشاہ بیگم کی مذہبی زندگی اور ان کےہاںرائج مذہبی روایات کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔نیز اماموں سےمنسوب فرضی بیبیوں کے دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہےکہ شاہان اودھ کس طرح زچہ بن کر فرضی اماموں کو جنم دیتے تھے۔ کتاب اپنے موضوع پر نہ صرف کافی مدلل ہے بلکہ نہایت دلچسپ بھی ہے۔یہ  کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے پہلی جلد مولوی عبدالاحد رابط کی تصنیف ہےاوردوسری جلد مولانا ایوب قادری ،شیخ محمد اکرام ،حکیم فیض عالم صدیقی کے متعلقہ موضوع سے مناسبت رکھنےوالے تین مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب کی طباعت چونکہ کافی پرانی تھی حارث پبلی کیشنز نے ازسرنو کمپوز کرواکر شائع کیا ہے۔(م۔ا)

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10923
  • اس ہفتے کے قارئین 10923
  • اس ماہ کے قارئین 1684874
  • کل قارئین113292202
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست