#2081

مصنف : خالد بن یعقوب الشطی

مشاہدات : 7149

فوت شدگان کو ثواب کیسے پہنچائیں ؟

  • صفحات: 59
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1180 (PKR)
(جمعرات 06 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

مسلمانوں  کے اندر بہت سی خرافات ورسومات نےجنم لے لیا ہے جن میں سے  کسی آدمی کے فوت  شدگان کو ثواب کو  پہنچانے کامسئلہ   بہت غلط رنگ اختیار کرچکا ہے  بالخصوص قرآن خوانی کے ذریعے مردوں کوثواب پہنچانے  کارواج عام ہے  ۔ قرآن خوانی  اورگٹھلیوں وغیرہ پر کثرت  سے تسبیحات پڑھ کر مرنے والے کو اس کا ثواب بخشا جاتاہے ۔حتی کہ  قرآنی خوانی  اور اایصال  ثواب  توایک پیشہ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ حقیقت  یہ ہے کہ   قرآن  پڑھنے کا  میت  کوثواب نہیں  پہنچتا۔ البتہ  قرآن  پڑھنےکے بعد میت کے لیے  دعا   کرنے سے  میت کو فائدہ  ہوسکتا ہے۔ہمارے ہاں جو اجتماعی طور  قرآن خوانی ایک رواج ہے جس کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ احادیث کی رو سے چند ایک چیزوں  کا ثواب میت کو پہنچتا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔1۔کسی مسلمان کا مردہ  کےلیے دعا کرنا  بشرطیکہ  دعا  آداب  وشروط قبولیت  دعا کے مطابق ہو۔2 میت کے ذمے نذرکے روزے ہوں جو وہ ادا نہ کرسکا  تو اس  کی طرف سے  روزے  رکھنا بھی باعث ثواب ہے ۔3 نیک بچہ جوبھی اچھے کام کرے گا والدین اس کے ثواب میں شریک ہوں گے۔4مرنے کے بعد اچھے آثار اپنے پیچھے  چھوڑجانے سےبھی میت کو ثواب ملتا ہے،صدقہ جاریہ بھی اس میں شامل ہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’فوت شدگان کوثواب کیسے پہنچائیں؟‘‘شیخ خالد بن یعقوب الشطی  کے ایک عربی رسالے کا  سلیس اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعادت  جامعہ لاہور الاسلامیہ(بیت العتیق) کےایک قابل استاذ مولانا عبد الرشید تونسوی (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نےحاصل کی ہے۔ کتابچہ ہذا کے  مصنف موصوف نے اس کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں دوسروں کے عمل سے میت کونفع پہنچانے والے کام   ذکر کیے گئے ہیں۔باب دوم میں  میت کو اس کےاعمال سے حاصل ہونے والے  فوائد کا ذکر ہےاور باب  ثالث میں وہ امور بیان کیے ہیں جو میت کےلیے  بے فائدہ  ہیں۔اور وہ بے  اس  لیے ہیں کہ شریعت  میں ان کی کوئی دلیل نہیں۔اللہ اس کتابچہ کو  لوگوں کےعقائدکی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور اس کے مصنف ،مترجم ،ناشرین کی    تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے (آمین)( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

میت کو دوسروں کی طرف سے نفع پہنچانے والے کام

 

14

نماز جنازہ

 

14

قبر کے پاس کھڑے ہو کر دعا اور مغفرت طلب کرنا

 

17

قبرستان کی زیارت اور میت کے لیے دعائے مغفرت

 

18

میت کے حق میں مسلمانوں کی دعا

 

21

میت کے قرض کی ادائیگی

 

24

میت کی جانب سے صدقہ ادا کرنا

 

30

میت کی جانب سے حج کرنا

 

34

میت کو اس کے اپنے اعمال سے حاصل ہونے والے فوائد

 

37

میت کے نیک اثرات اور صدقہ جاریہ

 

37

نیک اولاد کے اعمال صالحہ

 

38

قرآن مجید وقف کرنا ، مسجدیں اور سرائے تعمیر کرنا وغیرہ

 

42

پودا لگانا یا کھیتی کرنا

 

46

وہ امور جو میت کے لیے بے فائدہ ہیں

 

48

رخسار پیٹنا اور گریبان چاک کرنا

 

48

قبر پر میت کو تلقین کرنا اور قرآن پڑھنا

 

49

سورۃ فاتحہ یا سورہ یس کی تلاوت کرنا

 

50

قبر کے پاس اذان دینا

 

51

ختم دلانے کے جمع ہونا

 

53

قبرستان کی زیارت کے لیے عید کا دن مخصوص کرنا

 

56

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14266
  • اس ہفتے کے قارئین 172798
  • اس ماہ کے قارئین 1691871
  • کل قارئین115583871
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست