#5866

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 4208

فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار

  • صفحات: 155
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3875 (PKR)
(جمعرات 05 ستمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں۔" اسی طرح صحابہ کرام سے محبت جہاں تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزء ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے پاکباز اور نورانی فرشتے بھی ان مقدس نفوس سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ فرشتوں اذنِ الٰہی سے انبیاء کرام پر نازل ہوتے رہے اور جناب حضرت محمدﷺ کے اصحاب سے ان کا خصوصی پیار تھا اور زمیں پر آکر ان سے ملاقات و مصافحہ کرنا، خیر و بھلائی میں، جہاد و قتال میں ان کی معاونت کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب"فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار" فضلیۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری کی بے مثال تالیف ہے۔ جن کی شخصیت کاعلمی و ادبی حوالوں میں ایک معتبر نام ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں فرشتوں کا انبیاء کرام، شہداء اور صلحاء سے تعلق و مودّت اور فرشتوں کا ان کی معاونت کے لیے نزول کرنا اور صحابہ کے جنازوں میں شرکت کرنا وغیرہ کو احاطہ تحریر میں لائے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے اور مکتبہ اسلامیہ کے نگران و معاونین کو بھی دین کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رکھتے ہوئے اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

فرشتوں کا صحابہ ؓ  سے پیار

7

فرشتوں کا تعارف

10

فرشتے اللہ کی نوری مخلوق

10

فرشتوں کی جسامت

11

فرشتوں کی تعداد

12

فرشتوں کی صفات

12

فرشتے پاکباز ہیں

12

اللہ کے مطیع اور فرمانبردار ہیں

13

فرشتے شرم و حیا والے ہیں

13

فرشتے خوف الہٰی رکھتے ہیں

14

اللہ کی تسبیح و تمہید بیان کرتے ہیں

14

رکوع و سجود اور عبادت کرتے ہیں

15

فرشتے طواف اور حج بھی کرتے ہیں

16

چند اہم فرشتے اور ان کی ذمہ داریاں

16

جبریل علیہ السلام

16

میکائیل  علیہ السلام

17

اسرافیل  علیہ السلام

18

ملک الموت   عزرائیل علیہ السلام

20

منکر و نکیر

21

جنت کے فرشتے

22

جہنم کے فرشتے

22

عرش الہٰی کو اٹھانے والے فرشتے

23

اعمال لکھنے والے فرشتے

24

بارش برسانے والے فرشتے

24

پہاڑوں کے فرشتے

25

ہاروت اور ماروت ؑ

26

عذاب کے فرشتے

27

تخلیق انسان پر مامور فرشتے

27

خیر و بھلائی کی راہنمائی کرنے والے فرشتے

29

آزمائش کے فرشتے

33

فرشتوں کا انبیاء ؑ سے پیار

33

آدم   ؑ سے پیار

40

ابراہیم   ؑ اور اسماعیل   ؑ سے پیار

44

حضرت زکریا   ؑ سے پیار

45

حضرت سلیمان  ؑ سے پیار

45

موسیٰ  ؑ سے پیار

46

فرشتوں کا رسول اللہ ﷺ سے پیار

48

آپ ﷺ کی عیادت

48

امام اور مقتدی

48

آسمانوں کی سیر

49

جبریل ؑ سامع بنتے ہیں

49

مشکل حالات میں معاونت

50

سیدنا ابوبکر صدیق ؓسے پیار

50

سیدنا عمر بن خطاب  ؓسے پیار

51

سیدنا عثمان  ؓسے پیار

58

سیدنا علی  ؓسے پیار

64

حضرت خدیجہ ؓ سے پیار

68

سیدہ عائشہ  ؓ سے پیار

71

سیدہ حفصہ ؓ سے پیار

74

سیدہ ام سلمہ  ؓ سے پیار

82

سیدہ فاطمہ  ؓ سے پیار

85

سیدنا جعفر طیار ؓ

88

سیدنا حمزہ   ؓ

94

سیدنا حنظلہ   ؓ

99

حضرت دحیہ بن خلیفہ کلبی   ؓ

105

طلحہ بن عبید اللہ   ؓسے پیار

107

ابی بن کعب  ؓسے پیار

109

سیدنا حارثہ بن نعمان  ؓسے پیار

111

سیدنا حسان بن ثابت  ؓسے پیار

114

سیدنا حنظلہ اسدی  ؓسے پیار

119

سیدنا عبد اللہ بن عمرو  ؓ سے پیار

122

سیدنا ابن عمر  ؓ سے پیار

124

سیدنا سعد بن ابی وقاص  ؓسے پیار

127

سیدنا سعد بن معاذ  ؓسے پیار

129

سیدنا عمران بن حصین  ؓسے پیار

131

سیدنا اسید بن حضیر  ؓسے پیار

133

عبد اللہ بن عمر و بن حرام  ؓسے پیار

137

بدری صحابہ کرام  ؓ سے پیار

140

اصحاب خندق سے پیار

145

غزوہ حنین والوں سے پیار

147

اہل بقیع کے لیے جبریل امین ؑ کا پیار

149

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18465
  • اس ہفتے کے قارئین 18465
  • اس ماہ کے قارئین 1635192
  • کل قارئین110956630
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست