ایام مبارکہ

  • صفحات: 100
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4500 (PKR)
(پیر 24 جولائی 2017ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

اﷲ تعالی نے کچھ مہینوں کو کچھ مہینوں پر، کچھ دنوں کو کچھ دنوں پر، کچھ راتوں کو کچھ راتوں پر ،اور کچھ وقتوں کو کچھ وقتوں پرفضیلت اور بزرگی عطا فرمائی ہے ، رمضان المبارک کا مہینہ تمام مہینوں میں سب سے زیادہ افضل واشرف ہے عرفہ کا دن تمام دنوں میں سب سے زیادہ با برکت ہے تو شب قدر تمام راتوں میں سب سے زیادہ خیر وبرکت والی رات ہے ، اسی طرح عشروں میں ، رمضان المبارک کا آخری عشرہ ، ذی الحجہ کا پہلا عشرہ وغیرہ یہ سب خیر وبرکت سے بھر پور عشرے ہیں ۔اللہ تعالی کی جانب سے نیکیوں کی یہ تنزیلات اسلئے ہیں تاکہ اسکے بندے نیکیوں کے اس موسم کو غنیمت جانیں ، اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرکے اجر عظیم حاصل کرلیں۔ان مبارک عشروں میں سے ایک ، عشرہ ذی الحجہ ہے ، یہ وہ عشرہ ہے جس کے دنوں کی قسم اﷲ رب العالمین نے قرآن مجید میں کھائی ہے ، فرمان باری ہے :” فجر کے وقت کی قسم ، اور (ذی الحجہ کی ابتدائی) دس راتوں کی قسم “ ( فجر : ۔۲) اﷲ تعالیٰ نے اس میں سب سے پہلے فجر کی قسم کھائی ہے ، جس سے مراد اکثر لوگوں کے نزدیک ہر دن کی فجر کا وقت ہے ، لیکن قتادہ ﷫نے اس سے محرم کی پہلی تاریخ کی فجر مراد لی ہے ، مجاہد﷫ نے قربانی کے دن کی فجر بتلایا ہے ، اور ضحاک﷫ نے ذی الحجہ کا پہلا دن مراد لیا ہے اور بعض مفسرین نے اس سے عرفہ کے دن کی فجر مراد لی ہے ۔دوسری آیت میں دس راتوں کی قسم کھائی گئی ہے ، جس کے متعلق امام ابن کثیر ﷫نے سیدنا عبد اﷲ بن عباس﷜کا قول نقل کیا ہے کہ وہ عشرہ ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر) زیر تبصرہ کتاب "ایام مبارکہ "مکتب جالیات المجمعہ کی مرتب کردہ ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم ابو عدنان محمد طیب پھواروی صاحب نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں انہی ایام مبارکہ کے فضائل ومسائل کو جمع فرما دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین (راسخ)

کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4579
  • اس ہفتے کے قارئین 163111
  • اس ماہ کے قارئین 1682184
  • کل قارئین115574184
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست