#5926

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 3325

اربعین محاسن اسلام ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 19 )

  • صفحات: 53
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1325 (PKR)
(پیر 04 نومبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

اسلام اوراس کے محاسن کا بیان

14

ان نمازوں کا بیان جواسلام کا ایک رکن ہیں

17

ارکان اسلام کے بارے میں سوال کرنے کا بیان

19

شہادتیں ( توحید ورسالت) کی گواہی اور اسلام کے احکام کی دعوت دینا

22

جس کی موت کا وقت آ گیا، لیکن ابھی تک جان کنی طاری نہیں ہوئی

24

جو شخص اللہ کی الوہیت ، اسلام کے دین اورمحمدﷺ کے رسول ہونے پر راضی

27

اسلام کے جامع اوصاف کابیان

28

اسلام کے احکام و خصائل کی ایک دوسرے پر فضیلت

29

ایمانی خوبیوں میں سے یہ بھی ہے کہ جواچھی چیز اپنےلیے پسند کرے

30

جنت میں صرف مومن داخل ہوں گے اور مومنوں سےمحبت کرنا

31

دین خیر خواہی اور خلوص کا نام ہے

32

اپنے مسلمان بھائی کو ، اے کافر! کہنے والے کے ایمان کی حالت

33

اپنے باپ سےدانستہ ، بےرغبتی کرنے ولاے کے ایمان کی حالت

33

حضور اکرمﷺکا فرمان ہے : مسلمان کوبرا بھلا کہنا

34

جو شخص بارش کاباعث ستاروں کی گردش کو قرار دے اس کے کفر کا بیان

34

انصار اور حضرت علی ؓ کی محبت ایمان کاحصہ اورعلامت ہے

36

خود کشی کی حرمت کی تشدید

37

فتنوں کے ظہور وغلبہ سے پہلے پہلے اعمال صالحہ کی طرف لپکنےکی ترغیب

38

کیا جاہلیت کے دور کے اعمال کا مواخذہ ہو گا؟

39

اسلام اپنے سےقبل کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے

40

اسلام لانے کے بعد ، کافر کے سابقہ اعمال کا حکم

41

جس نے جھوٹی قسم، مسلمان کاحق مارنےکی خاطر اٹھائی

41

اسلام کاآغاز غربت کی حالت میں ہوا

42

مسلمانوں کی ایک جماعت بغیر حساب وکتاب کےجنت میں داخل ہو گی

43

باہمی حسد اوربغض اوراعراض روگردانی کرنا ناجائز ہے

44

مسلمان کورسوا کرنے اورحقیر جاننے کی حرمت کا بیان

45

ظلم کی حرمت کا بیان

45

جوہم پر اسلحہ اٹھائے

46

ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس سے اس کی محبت ہے

47

کتاب وسنت کومضبوطی سے پکڑنا

48

فہرست آیات قرآنیہ

49

فہرست احادیث نبویہ

50

مراجع ومصادر

52

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69312
  • اس ہفتے کے قارئین 287696
  • اس ماہ کے قارئین 287696
  • کل قارئین111895024
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست