#6875

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1954

اربعین اَحکام جمعہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 90)

  • صفحات: 41
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(پیر 19 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

جمعہ کی فضیلت

14

جمعہ کے لیے غسل کرنا ہر بالغ مرد کے لیے ضروری ہے

16

جمعہ کے دن خوشبو لگانا اور مسواک کرنا

17

جمعہ کے لیے جلدی  آنے کا ثواب

18

جمعہ کے دن خطبہ میں خاموشی اختیار کرنا

19

جمعہ کے دن کی  قبولیت کی گھڑی

20

 جمعہ کے دن کی فضیلت

21

جمعہ کے دن کے لیے ا س امت کی رہنمائی

22

جمعہ کے دن جلد جانے کی فضیلت

22

خطبہ میں خاموش رہنے اور سننے والے کی فضیلت

23

جمعہ کی نماز سورج کے ڈھلنے پر ہے

24

جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان بیٹھا جائے گا

25

تجارت یا کوئی مشغلہ ہوتو جمعہ چھوڑنا

26

جمعہ چھوڑنے پر شدت وسختی

27

نماز جمعہ اور خطبہ میں تخفیف

27

مسنون خطبہ اور آداب

28

دوران خطبہ تحیۃ المسجد پڑھنا

34

خطبہ کے دوران  دین کی تعلیم دینا

34

نما زجمعہ میں کون سی سورتیں  پڑھی جائیں گی

35

جمعہ کے دن ( فجر کی نماز میں) کون سی سورت پڑھی جائے

37

جمعہ کے بعد نماز

38

جمعہ کے دن درود شریف

40

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47113
  • اس ہفتے کے قارئین 344091
  • اس ماہ کے قارئین 1397591
  • کل قارئین110719029
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست