#7526

مصنف : ڈاکٹر عبد اللہ الشریکہ

مشاہدات : 206

عقیدہ توحید کی چند بنیادیں

(مقدمات فی العقیدۃ)
  • صفحات: 61
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2745 (PKR)
(ہفتہ 15 فروری 2025ء) ناشر : نا معلوم

اُخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پر عمل پیرا ہونے سے پورا ہو سکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد و اعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں۔ عقیدہ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بےشمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نے بھی عوام الناس کو توحید اور شرک کی حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’عقیدہ توحید کی چند بنیادیں‘‘ ڈاکٹر عبد اللہ الشریکہ کی عقیدہ توحید سے متعلق کتاب ’’مقدمات في العقيدة‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ نے اس رسالہ میں اہل سنت و الجماعہ کے نزدیک مسائل عقیدہ کے ضبط و فہم کے تعلق سے ایک خاکہ پیش کیا ہے اور ان اصولوں کی طرف رہنمائی کی ہے جن پر صحابہ کرام مسائل اعتقاد کے ثابت کرنے میں قائم تھے ۔یہ رسالہ اپنے موضوع میں صحیح عقیدہ و منہج اور اللہ کی سیدھی راہ کے پابند ہونے میں مقدمات اور ضررویات کی حیثیت رکھتا ہے۔(م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57616
  • اس ہفتے کے قارئین 483902
  • اس ماہ کے قارئین 1076499
  • کل قارئین117644249
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست