#6413

مصنف : علی بن عبد اللہ النحی

مشاہدات : 2989

عقیدہ الفرقہ الناجیہ

  • صفحات: 359
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12565 (PKR)
(پیر 05 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی

عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ  الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی  سلسلے کی  ایک کڑی ہے    امام ابن تیمیہ﷫ کی  اس کتاب کے مفہوم  ومطلب کو واضح کرنے  کے لیے  الشیخ  محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرتبصرہ کتاب’’ عقیدۃ  الفرقۃ الناجیۃ‘‘شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کی شہرہ آفاق تالیف ’عقیدہ واسطیہ ‘ کی شرح کاترجمہ ہے ۔یہ نفیس  شرح  فضیلۃ الشیخ  ڈاکٹر صالح بن فوزان کی ہے۔ شیخ موصوف  نے نہایت سلیس شگفتہ انداز میں   عقیدہ واسطیہ کی شرح فرمائی ہے۔شیخ صالح   الفوزان کی یہ شرح  کئی علماء کرام کی علمی شروح کاملخص اورمرقع ہے اس شرح کا یہ سلیس وآسان فہم ترجمہ  وطن عزیز کی معروف شخصیت محدث العصر عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ از مترجم

8

مقدمہ از مولف

11

بسم اللہ کی تشریح

12

اہل السنۃ کون ہیں

19

ارکان ایمان

22

اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان

25

اللہ تعالیٰ کی صفات کےمتعلق اہل السنہ کا موقف

29

اللہ تعالیٰ  کے صفات کے بارے میں نفی و اثبات کا جمع ہونا

48

اللہ تعالیٰ کا علم تمام مخلوقات پر محیط ہے

62

اللہ تعالیٰ کے لیے مشیعت و ارداہ کا اثبات

70

اللہ تعالیٰ کی صفت رحمت و مغفرت کا اثبات

84

اللہ تعالیٰ کے لیے دو آنکھوں کا اثبات

104

اللہ تعالیٰ سے ہر قسم کے شریک کی نفی کا بیان

123

اللہ تعالیٰ کے مستوی علی العرش ہونے کے اثبات

131

اللہ تعالیٰ کے لیے صفت کلام کا اثبات

147

مقام سنت

168

اللہ تعالیٰ کے عرش پر ہونے کے منافی نہیں ہے

189

قیامت کے دن اہل ایمان کا اپنے پرودگار کو دیکھنے کا اثبات

196

احادیث صفات کے متعلق اہل السنۃ کا موقف

199

روزآخرت سے متعلق امور کا بیان

229

تقدیر پر ایمان اور تقدیر جن امور کو متضمن ہے کا بیان

265

مسئلہ خلافت میں علی رضی اللہ عنہ کی دیگر خلفاء راشدین پر تقدیم کا حکم

312

کرامات اولیاء کے متعلق اہل السنہ و الجماعۃ کا مذہب

333

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69186
  • اس ہفتے کے قارئین 366164
  • اس ماہ کے قارئین 1419664
  • کل قارئین110741102
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست