علی بن عبد اللہ النحی

  • نام : علی بن عبد اللہ النحی

کل کتب 3

  • 1 #1838

    مصنف : علی بن عبد اللہ النحی

    مشاہدات : 8398

    چہرے اور ہاتھوں کا پردہ،شرعی حیثیت اور شبہات کا ازالہ

    (جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #1838 Book صفحات: 231

    اسلام ایک پاکیزہ دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" چہرے اور ہاتھوں کا پردہ،شرعی حیثیت اور شبہات کا ازالہ"سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ علی بن عبد النمی کی تصنیف ہے۔جس پر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین اور فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کی تقدیم ہے۔مولف نے اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں مضبوط دلائل سے چہرے اور...

  • 2 #6412

    مصنف : علی بن عبد اللہ النحی

    مشاہدات : 4294

    عورتوں اور محرم مردوں کے سامنے عورت کا لباس

    (اتوار 04 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #6412 Book صفحات: 187

    آج جن اُمور مین اغیار کی مشابہت اختیار کی جاررہی ہے ان میں  ایک مسئلہ لباس اورزیب وزینت کابھی ہے۔حالانکہ انسانی معاشرت میں لباس کی بڑی اہمیت ہے ۔ اسی سے  کسی قوم یا کسی مذہب کے ماننے والوں کا تشخص قائم ہوتا ہے اور برقرار رہتاہے ۔ لیکن آج مسلمان اسلامی لباس کے بجائے  کفار کے لباس کوترجیح دیتے ہیں ۔بظاہر نام مسلمانوں کا ہے  لیکن وضع قطع او ررہن سہن یہود وہنودکاہے ۔حجاب ونقاب کی جگہ تنگ اور عریاں لباس نے لے لی ہے  ۔حسن وجمال اور خوبصورتی  میں اضافے کےلیے  ہر جائز وناجائز طریقہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ زیرنظرکتاب’’ عورتوں اور محرم مردوں کے سامنے عورت کالباس‘‘ فضیلۃ الشیخ علی بن  عبد اللہ النمی کی عربی تصنیف الأدلة الصوارم على مايجب ستره من المرأة عند النساء و المحارم کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف  اس کتاب میں  ایک عورت کا اجنبی مردوں کےسامنے لباس کیسا ہونا چاہیے ؟مسئلہ کو بہت عمدگی سے پیش کیا ہے اور کتاب وسنت...

  • 3 #6413

    مصنف : علی بن عبد اللہ النحی

    مشاہدات : 2988

    عقیدہ الفرقہ الناجیہ

    (پیر 05 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #6413 Book صفحات: 359

    عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ  الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی  سلسلے کی  ایک کڑی ہے    امام ابن تیمیہ﷫ کی  اس کتاب کے مفہوم  ومطلب کو واضح کرنے  کے لیے  الشیخ  محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرتبصرہ کتاب’’ عقیدۃ  الفرقۃ الناجیۃ‘‘شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کی شہرہ آفاق تالیف &r...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58925
  • اس ہفتے کے قارئین 355903
  • اس ماہ کے قارئین 1409403
  • کل قارئین110730841
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست