#6838

مصنف : قاری اظہار احمد تھانوی

مشاہدات : 2338

الدراری شرح الدرۃ

  • صفحات: 201
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8040 (PKR)
(پیر 07 نومبر 2022ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالمِ اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔محدث لائبریری،لاہور  میں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔ علم قراءات کے میدان میں  پہلا مرحلہ قراءات سبعہ کا ہے  جس کے لیے شاطبیہ پڑھی پڑھائی جاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ  قراءات  ثلاثہ  کا ہے ، اس کے لیے علامہ  جزری کی کتاب الدّرّة  المضية   پڑھائی جاتی ہے ۔اس کے پڑھنے سے قراءات عشرہ کی تکمیل ہوجاتی ہے الدّرّة  المضية قراءات ثلاثہ  پر اہم ترین اساسی اور نصابی کتاب ہے اور   قراءات ثلاثہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کے حیثیت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے شاطبیہ کی مانند بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے، متعدد علماء  اور قراءنے   الدّرّة  المضية كی عربی اور اردو شروح لکھیں ہیں۔ عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ الدراری شرح الدرۃ المضیہ‘‘ وطن عزیز پاکستان کی نامور  شخصیت  شیخ  القراء قاری اظہار احمد ﷫  کی کاوش ہےشیخ مرحوم نے اس شرح میں اشعار  کا لفظی ترجمہ کرنے  کی بجائے  آسان فہم ترجمہ اور تشریحی فوائد  تحریر کیے ہیں ۔  رموز   سے اس کی وضاحت کردی ہے ۔ حرف ت سے مراد ترجمہ اورف سے تشریحی  فوائد مراد ہیں۔(م۔ا)

عنوانات

صفحہ

باب البسملۃ وام القرآن

12

الادغام الکبیر

15

ھاء الکنایة

18

المد والقصر

21

الھمزتان من کلمة

22

الھمزتان من کلمتین

26

الھمز المفرد

27

النقل والسکت والوقف علی الہمز

32

الادغام الصغیر

34

النون الساکنة والتنوین

38

الفتح والامالة

39

الراء ات والامات والوقف علی المرسوم

41

یاء ات الاضافة

45

الیاء ات الزَّوائد

49

سورۃ البقرۃ

56

سورۃ اٰلِ عمران

75

سورۃ النساء

80

سورۃ ُ المائدۃ

86

سورۃ الانعام

89

سورۃا لاعراف

97

سورۃ الانفال

102

سورۃ التوبة ویُونس وھود علیہ السلام

104

سورۃ یونس  علیہ السلام

108

سورۃ ھود علیہ السلام

111

سورۃ یوسف علیہ السلام والرّعد

114

سورۃ الرعد

115

سورۃُ ابراھیم الیٰ سورۃُ الکھف

116

سورۃ الحجر

117

سورۃا لنحل

118

سورۃا لاسراء

120

سورۃ الکہف

124

سورۃ مریم علیہا السلام الی سورۃُ فرقان

127

سورۃ طهٰ

130

سورۃ الانبیاء علیھا السلام

133

سورۃا لحج

134

سورۃ المومنون

136

سورۃ النور

137

ومن سورۃ ُ الفرقان الیٰ سور ۃ الروم

139

سورۃ الشعرآء

140

سورۃ النّمل

141

سورۃا لقصص

143

سورۃ العنکبوت

144

سورۃ الرّوم ولُقمان والسجدۃ

145

سورۃ لقمان علیہ السلام

146

سورۃ السجدۃ

147

سورۃ الاحزاب وسبا وفاطر

148

سورۃ سبا

149

سورۃ فاطر

151

سورۃ یس والصَّافاتِ

152

سورۃ الصافات

155

من سورۃ ِ ص الیٰ سورۃ الأحقاف

157

سورۃ الزُّمر

158

سورۃ ٖغافر

159

سورۃ فصلت

160

سورۃ الشوریٰ

161

سورۃا لزّخرف

162

سورۃ الدخان

164

سورۃا لجاثیة

165

ومن سورۃ الاحقاف الیٰ سورۃ الرحمٰن

165

سورۃ محمد  صلی اللہ علیہ وسلم

166

سورۃ الفتح

166

سورۃا لحجرات

167

سورۃ ق

168

سورۃ الذاریات

168

سورۃ الطور

168

سورۃا لنجم

169

سورۃ القمر

170

من سورۃ الرحمٰن اِلیٰ سورۃِ الامتحان

170

سورۃ الواقعة

170

سورۃ الحدید

170

سورۃ المجادلة

172

سورۃا لحشر

174

من سورۃ الامتحان الیٰ سورۃ الجن

174

سُورۃ الصف

175

سورۃ المنافقین

175

سورۃُ التَّغابن

176

سورۃ الطلاق

176

سورۃ الملک

177

سورۃ ُ الحاقة

177

من سورۃ الجن الیٰ سورۃ المرسلات

178

سورۃ المزمل

180

سورۃ المدثر

180

سورۃ القیامة

181

سورۃا لانسان

181

من سورۃ المرسلات الیٰ سورۃ الغاشیة

183

سورۃا لنبا

184

سورۃُ النازعات

184

سورَۃُ التکویر

185

سُورۃ الانفطار

186

سورۃ التطفیف

186

سورۃ الانشقاق ِ والبروج

187

سورۃ ُا لاعلیٰ

187

من سورۃ الغاشیة الیٰ آخر القرآنِ

187

سُوۃ الفجر

188

سورۃ البلد

189

سورۃ القدر

190

سورۃ الہمزہ

190

سورۃ القریش

190

سورۃ الاخلاص

191

فضیلۃ الشیخ المقری اظہار احمد تھانوی رحمہ اللہ

195

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28438
  • اس ہفتے کے قارئین 453928
  • اس ماہ کے قارئین 1654413
  • کل قارئین113261741
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست