#4802

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 20635

وقت کی قدر کیجیے

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3475 (PKR)
(بدھ 06 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

وقت اس کائنات میں انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں نے وقت کی قدروقیمت کا ادراک کر کے اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب ٹھہرے۔ ’’وقت‘‘انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے۔جس کی قدر ناشناسی اور ناشکری غفلت کی وجہ سےآج امت میں عام ہے،اورجس کی طرف امت کو توجہ دلانا خصوصا موجودہ دورمیں ایک بہت ضروری امرہے۔ورنہ تاریخ ایسے لوگوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جووقت کی ناقدری کرتے رہے اور پھر وقت نے ان کو عبرت کا تازیانہ بنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ وقت کی قدر کیجیے‘‘علامہ یوسف القرضاوی کی عربی زبان میں ’’الوقت فی حیاۃ المسلم‘‘ تالیف ہے۔جس کا اردو ترجمہ مولانا عبد الحلیم فللاحی نے کیا ہے۔ اس کتاب میں وقت اہمیت، خصوصیات، وقت کے بارے میں مسلمان کی ذمہ داری اور ضیاع وقت کے اسباب کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کیا گیا ہے۔فاضل مصنف نے وقت کی قدر وقیمت کوخاص طور اسلامی نقطہ نظر سے اجاگر کرکے ایک سچے اور راست باز مومن کو تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک عام انسان کے لیے بھی اور امت مسلمہ کےعلمبرداروں کےلیے بھی رہنمائی کابیش قیمت لوازمہ مہیا کیاگیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔(رفیق الرحمن) 

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

6

عرض مترجم

8

مقدمہ

10

قرآن وسنت میں وقت کی اہمیت

 

اسلامی شعائر وآداب وقت کی قدروقیمت پرزوردیتےہیں

16

وقت کی خصوصیات

 

تیزرفتاری

18

گیاوقت پھر ہاتھ آتانہیں

21

وقت انسان کی سب سےقیمتی متاع ہے

22

وقت کےبارےمیں مسلمان کی ذمہ داری

 

وقت سےاستفادہ کی حرص

24

وقت پاس کرنےوالے

28

خالی وقت کو غنیمت جاننا

29

خیرکےکاموں میں سبقت

31

مرورایام سےعبرت پزیری

34

تنظیم وقت

36

ہرکام کاایک وقت ہے

40

افضل وقت کی تلاش

43

مسلمانوں کی روزمرہ کی زندگی کانظام

 

مسلمان کی صبح

49

مسلمان کی دوپہر

61

مسلمان کی شام

64

بندے کےذمے دس حقوق

66

سوتے وقت کےاذکار

69

انسان کاوقت ماضی،حال اورمستقبل کےدرمیان

 

ماضی کےغلام

74

ماضی کےغلاموں کی یہ قسم متعدد صورتوں میں ظاہرہوتی ہے

75

مستقبل کےپجاری

81

مستقبل کاسلبی نقطہ نظر:بدشگونی اورمایوسی کانظریہ

82

وقت حاضرکےدل دادہ

92

زمانے سےمتعلق صحیح نقطہ نظر

93

تصور ماضی کی ضرورت

94

محاسبہ نفس

95

مستقبل کاتصور

97

حاضرکااہتمام

101

انسان کی درازی عمرکاراز

104

صبرکامفہوم

133

انسان کی دوسری عمر

134

وقت کوبرباد کردینے والی آفات سےآگاہی

 

غفلت

118

ٹال مٹول کی عادت

120

ٹال مٹول کےنقصانات

121

زمانے کو برابھلاکہنا

125

وقت کی اہمیت اسلاف کی نظرمیں

128

ضیاع وقت کےاسباب

 

احباب سےکثرت میل جول

131

تفریح اورسیروسیاحت میں مصروف رہنا

133

فضول کاموں میں محویت

133

عمومی مصروفیت کےاوقات سےعدم استفادہ

133

آلات جدید ہ کاغیرضروری استعمال

134

وقت کی قدروقیمت سےبےخبری

136

عوامی سیاسی جلسوں میں شرکت

137

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50493
  • اس ہفتے کے قارئین 237569
  • اس ماہ کے قارئین 811616
  • کل قارئین110133054
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست