#5247

مصنف : وہاب اشرفی

مشاہدات : 8450

مابعد جدیدیت

  • صفحات: 467
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9340 (PKR)
(پیر 05 فروری 2018ء) ناشر : پورب اکادمی

دین اسلام کی بنیاد وحی الٰہی پر قائم ہے اور اس کے سرمدی اصول غیر متبدل اور ناقابل تغیر ہیں۔ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ وحی الٰہی کی بنیاد پر ترتیب پانے والا معاشرہ نہ تو غیر مہذب ہوتا ہے اور نہ پسماندہ۔ مفکرین یورپ کو اس بات کی پریشانی رہتی ہے کہ وہ کونسی چیز ہو جس کی بنیاد پر مسلم معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا جائے۔ چنانچہ وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے نئی سے نئی تھیوری و فلسفہ پیش کرتے ہیں۔ گذشتہ صدی ’’جدیدیت‘‘ کی صدی تھی۔ جدیدیت اصل میں ان نظریاتی، تہذیبی، سیاسی اور سماجی تحریکوں کا نام ہے جو گزشتہ دو صدیوں کے یورپ میں ’’روایت پسندی‘‘ Traditionalism اور کلیسائی استبداد کے رد عمل میں پیدا ہوئیں اور ’’ما بعد جدیدیت‘‘ ان افکار کے مجموعے کا نام ہے جو جدیدیت کے بعد اور اکثر اس کے ردّ عمل میں ظہور پذیر ہوئے۔ ما بعد جدیدیت کے نظریہ کا گہرائی سے عام لوگوں کو اگرچہ علم نہیں ہوتا لیکن وہ محسوس و غیر محسوس طریقوں سے اپنی عملی زندگی اور روّیوں میں اس کے اثرات قبول کر لیتے ہیں۔ اس کا سب سے نمایاں اثر یہ ہے کہ افکار، نظریات، آفاقی صداقت، مقصدیت اور آئیڈیالوجی سے لوگوں کی دلچسپی کو کم کر دیا جائے۔ اسلام کی نظر میں یہ خطرناک موڑ ہے کہ انسان اصول و مقاصد پر عدم یقینی کی کیفیت میں مبتلاء ہو جائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ما بعد جدیدیت مضمرات وممکنات‘‘ وہاب اشرفی صاحب کی کاوش ہے۔ جس میں ما بعد جدیدیت کے تشکیلی پہلو، مغربی مفکرین، نو آبادیات وپس نو آبادیات، تاریخیت اور نئی تاریخیت، تانیثیت، اردو شاعری، اردو فکشن، اردو ڈرامہ اور لوک ادب وغیرہ کو مفصل بیان کیا ہے۔ تا کہ ما بعد جدیدیت  کے مضمرات اور ممکنات کا احاطہ کیا جا سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین(رفیق الرحمن)
 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92351
  • اس ہفتے کے قارئین 126179
  • اس ماہ کے قارئین 1742906
  • کل قارئین111064344
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست