اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کی بقاء اور حفاظت اور دنیوی واخروی کامیابی کے پیش نظر ہمارے لیے ہر قسم کے رشتے اور تعلق کے حقوق وفرائض بیان فرمائے ہیں‘ جن کی بجا آوری کے ذریعے سے ہم اپنی زندگی کو سکون واطمینان والی بنا سکتے ہیں اور معاشرتی محبت ومودت کو پھیلا سکتے ہیں۔ ان رشتوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ اور اہم تعلق والدین کا ہے۔ جن کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے احسان کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا خصوصی حکم فرمایا ہے۔عصر حاضر میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کی اصلاح کے لیے ان کے سامنے والدین کے حقوق کو اُجاگر کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں ادا کرنے کی تلقین کی جائے‘ تاکہ مسلم معاشرے کی امتیازی صفات کو قائم رکھا جا سکے‘ جس میں ہر چھوٹا بڑے اور بڑا چھوٹے کے حقوق فرائض کو پورا کرتے نظر آئے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں کتاب وسنت اور حقیقی واقعات کی روشنی میں والدین کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی نافرمانی پر مترتب ہونے والے انجام سے خبر دار کیا گیا ہے اور نصیحت آموز واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ نصیحت کے ساتھ ساتھ جب عملی نمونہ یا عملی واقعہ بھی موجود ہو تو نصیحت زیادہ اثر کرتی ہے اس لیے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ اور واقعات کی صحت کا التزام کیا گیا ہے اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ والدین کی نافرمانی کا انجام‘‘ فضیلۃ الشیخ ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
11 |
نصیحت |
13 |
والدین کی نافرمانی کی صورتیں |
15 |
والدین کی نافرمانی کےبرے نتائج |
17 |
والدین کی نافرمانی حرام ہے |
20 |
اولاد کےلیے والدین کی قربانیاں |
25 |
والدین کےاولاد پر احسانات |
28 |
علقمہ کاواقعہ |
30 |
منازل بن لاحق کی نافرمانی سے توبہ |
32 |
باپ ،بیٹے اورپوتےمیں نافرمانی کی وراثت |
34 |
نضیرہ بنت ساطرون کاانجام |
40 |
نافرمانی کاانجام |
42 |
میں نےبھی اپنے باپ کو ایسےہی کہاتھا |
45 |
سب سے بڑانافرمان |
46 |
تیرےساتھ بھی ایساہی ہوگا |
47 |
ماں کی نافرمانی قیدکاسبب بن گئی |
48 |
باپ کاقاتل |
50 |
نافرمانی کاانجام |
57 |
ماں کوقتل کرنےکےارادےپرہاتھ شل ہوگیا |
62 |
ایک باپ |
65 |
ایک نصیحت آموز واقعہ |
73 |
ماں نےبیٹا کو قتل کردیا؟ |
76 |
ماں کی بددعا |
83 |
احسان فراموشی |
85 |
اباجان جب آپ بوڑھے ہوں گے؟ |
89 |
بیٹا!مجھے عزیزون کےگھرلےچلو |
91 |
جیساکروگےویسابھروگے |
92 |
دل کی آواز |
94 |
وہ ہمیں چھوڑگیا |
96 |
ماں کافرمان |
98 |
وہ کنویں میں گرگیا |
102 |
قرض دیناہی پڑتاہے |
104 |
وہ پاگل ہوگیا |
108 |
اس نےتوبہ کرلی |
109 |
اسےمارنےدو |
112 |
باپ کی دعاقبول ہوگئی |
113 |
کاش میں وہاں ہوتا |
115 |
کروڑپتی شخص اورنافرمان اولاد |
118 |
سمجھ دار بیوی |
119 |
باپ اوربیٹا |
121 |
میں ابھی آرہاہوں |
123 |
اس نےانگوٹھی پھینک دی |
125 |
ماں ناراض ہوگئی |
126 |
وہ بیٹا ہی تو تھا |
127 |
غم کےآنسو |
128 |
توگدھے کی طرح آواز نکالتی ہے |
129 |
وہ ہمیشہ ڈرتا رہتاتھا |
130 |
یہاں میں نےاپنے باپ کو قتل کیاتھا |
132 |
سات چراغ اورسات بیٹے |
133 |
یہ سزاکب تک ؟ |
137 |
ذہین باپ |
139 |
نوجوان کی توبہ |
142 |
اللہ آپکوصحت عطافرمائے |
145 |
ماں کاقاتل |
149 |
ایک انجکشن |
152 |
بیٹے سےرحم کی ایک اپیل |
154 |
مجھےرکھناہےیا |
157 |
وہ روپڑا |
159 |
میں ہرگزمعاف نہیں کروں گی |
161 |
بیٹا!ایساہرگزنہ کرنا |
163 |
تین بیٹے |
172 |
ماں جب گھرسےنکلی |
173 |
بیٹامجھےڈرلگتاہے |
180 |
میں آپ کاباپ ہوں |
183 |
ماں کاقاتل |
187 |
والدہ کاگلاگھونٹنےوالےکا،تقدیرنےگلاگھونٹ دیا |
198 |
امی مجھے معاف کردیں |
193 |
باپ اوربیٹا عدالت میں |
196 |
بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھنے والاباپ |
199 |
مجھےضروری کام ہے |
203 |
سگریٹ نوشی کی سزا |
206 |