#4680

مصنف : ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی

مشاہدات : 6540

بہتر بدلہ

  • صفحات: 147
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3675 (PKR)
(بدھ 12 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

دین اسلام اپنے ماننے والوں کو اچھے اخلاق کی ترغیب دیتا ہے اور انہیں برے اور بد اخلاقی سے روکتا ہے، ہر وہ عادت جو معاشرہ میں خیر و بھلاائی کو فروغ دینے والی ہے اسلام اس کی دعوت دیتا ہے اور جو عادت معاشرہ میں شر اور فسادکو عام کرتی ہے اسلام اس سے منع کرتا ہے، ایک انسان کا اچھے اخلاق والا ہونا اسلام میں مطلوب اور مرغوب ہے ، اسلام نے اچھے اخلاق کو ایمان اور اسلام کی نشانی بتایا ہے، اور مسلمانوں کو یہ درس دیا ہے کہ برے اور گندے اخلاق کسی بھی  مومن  کے شایان شان نہیں ہیں۔ ایک انسان جسم اور روح کا مرکب ہوتا ہے، اس کا ظاہر اور باطن ہوتا ہے، اسلامی اخلاق اس انسان کے باطنی شکل وصورت کی ایک تصویر اور تمثیل ہے، جس کی اصل جگہ انسان کا اپنا دل ہے، اور یہی باطنی تصویر ایک مسلمان کی شخصیت کا اہم عنصر ہے، درحقیقت انسان اپنی لمبائی، چوڑائی، رنگ وروپ، فقیری اور مالداری سے نہیں جانا جاتا ہے بلکہ حقیقت میں انسان اپنے اخلاق اور اپنے سلوک سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔اخلاق حسنہ میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انسان اللہ کے لئے کسی چیز کو چھوڑ دے، اور جب کوئی آدمی اللہ کے لئے کوئی چھوڑتا ہے تو اللہ تعالی اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" بہتر بدلہ " فضیلۃ الشیخ ابراھیم بن عبد اللہ الحازمی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے بہتر بدلے کے حوالے سے حیرت انگیز واقعات اور نصیحت آموز حکایات کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اصل کتاب عربی میں ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم فضیلۃ الشیخ سعید الرحمن ہزاروی صاحب نے جبکہ نظر ثانی حافظ عبد اللہ سلیم نے کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

مقدمہ ازمولف

11

سلیمان ﷤ نے اللہ کی رضاکےلیے گھوڑوں کو ذبح کیاتواللہ تعالیٰ نےبدلے میں ایسی ہواعطا کی ،جوجہاں چاہتے انہیں لےجاتی

15

تنگدستوں سےدرگزر کیاتواللہ تعالیٰ نے معاف کردیا

18

فحاشی سےاجتناب کیاتواللہ نےبادشاہت عطاکردی

20

اللہ کےلیے جہاد کی وجہ سےسورج کوٹھہرادیاگیا

24

تقوے کاانجام

27

صبرکاصلہ

30

جس نے جادوسیکھنا ترک کیا ،اللہ نے اسےلوگوں کےلیے مشعل ہدایت بنادیا

32

اللہ کےخوف سےزنا سےاجتناب کیاتواللہ تعالیٰ نےصاحب کرامت بنادیا

37

سچائی اورامانت کابدلہ

40

جواپنا معاملہ اللہ کےسپرد کردے

43

اولوں نےکھیتی کو تباہ کردیا توصبرپر اللہ نے کھیتی سےبہتر عطا کردیا

45

اللہ کےلیے (عورتوں سےزنا)چھوڑدیاتواللہ  نے مصیبت سےنکال دیا

46

ناجائز تعلق قائم نہ کرنےکی بناپر اللہ نےبہتر بدلہ عطاکردیا

48

توبہ کاصلہ

51

ایک قیدی

53

توبہ کرنےوالے

55

دوباغ

56

اللہ کی نافرمانی کوترک کیااوراسی رات فوت ہوگیا تواللہ تعالیٰ نےمعاف کردیا

59

وہ معصیت چھوڑنے کی بناپر جنتی بن گیا

61

اپنے آپ کو گرالیا مگر معصیت نہیں کی تواللہ نےاس کابہتر بدلہ اداکیا

63

اللہ کےلیے سودینار ٹھکرادیے تواللہ نے بدلے میں ایک ہزار دےدیے

66

کفر کوترک کیااورجنت ملی گئی حالانکہ ایک نماز بھی نہیں پڑھی

69

چوری چھوڑی تواللہ نےوفاداری بیوی عطاکردی

72

خیانت نہیں کی تواللہ نےمالامال کردیا

75

جھوٹ نہ بولنے پر نوکری مل گئی

78

رشوت چھوڑی تورزق کےدروازے کھل گئے

80

ناسمجھی کےباوجود تقوے کی برکت

83

اسلام کی بدولت چورشہادت کےمرتبے پر فائز ہوگیا

86

اس نےحسد چھوڑاتوجنتی بن گیا

91

جنات نعیم کاوعدہ

93

نفع بخش تجارت

96

صدقہ کرنےکی فضیلت

98

ایثار کاسبق

99

ایک درہم کےعوض ایک لاکھ بیس ہزار درہم

101

اطاعت کاصلہ

104

صبرکابدلہ

105

سخاوت

108

سچ کی بدولت ابتلاکےبجائے انعام

109

حرام کو چھوڑتوجسم سےخوشبو ئیں پھوٹنے لگیں

121

اسےدومرتبہ قلعے سےگرایا گیا مگر وہ صحیح سلامت رہا

126

گلوگاری چھوڑی تواللہ نےہدایت وایمان نصیب کردیا

132

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57144
  • اس ہفتے کے قارئین 90972
  • اس ماہ کے قارئین 1707699
  • کل قارئین111029137
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست