#4149

مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

مشاہدات : 6756

توحید کی سنہری کرنیں

  • صفحات: 395
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9875 (PKR)
(منگل 27 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کامعنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب﷫ کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔  زیر تبصرہ کتاب’’ توحید کی سنہری کرنیں‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی عقیدہ توحید پر مشہور ومعروف کتاب التوحید کی شرح ’’غایۃ المرید ‘ کے ایک اختصار کا ترجمہ ہےیہ اختصار شیخ محمد بن حسین القحطانی نے کیا ہے ۔جسے دار الابلاغ ،لاہور کے مدیر محترم جناب طاہر نقاش﷾ نے اردو ترجمہ کروا کر’ توحید کی سنہری کرنیں‘ کے نام سے بڑے خوبصورت انداز میں طباعت کے بہترین معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب شرک کی پُر خار وادیوں سے نکل کر توحید کے مہکتے گلستانوں میں پہنچنے کےخواشمندوں کے لیے تحفہ خاص ہے ۔جو لوگ اپنے عقیدے کی حفاظت وصیانت کرنا چاہتے ہیں وہ افراد اس کتاب کا خود مطالعہ کریں اور اسے تقسیم کر کے عام کریں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کتاب وشارح اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کتا ب التو حید

11

کتا ب التو حید

14

تو حید کی فضیلت او ر اس  کے گنا ہوں کا کفا رہ  ہونے کا بیان

24

حقیقی مو جد بلا حساب  جنت میں پا ئے  گا

31

شرک سے ڈرنے کا بیان

39

لا الہ  الا اللہ کی گو اہی  کے لئے لو گو ں کو دعوت دینا

46

توحید  کی تفسیر اور کلمہ اور کلمہ  لا الہ  الا اللہ کی گو اہی   کا مطلب

53

رفع بلا اور دفع  مصائب کے لئے چھلے اور دھا گے وغیرہ پہننا  شرک ہے

61

دموں اور تعو یذوں  کا بیان

70

کسی درخت  یاپتھر  وغیرہ کو متبرک  سمجھنے  کا بیان

78

غیر اللہ  کے لئے  ذبح کرنے کا  حکم

91

جہا ں غیر اللہ  کے نام  پر جا نو ر ذبح کیے جا ئیں   وہا ں   اللہ کے نام  پر ذبح    کرنا

100

غیر اللہ کے  کی نذر  و نیا ز ما ننا شرک ہے

106

غیر اللہ  سے پنا ہ  طلب کر نا  شرک ہے

109

غیر اللہ سے فر یاد کر نا  یا انھیں پکا رنا شر ک ہے

114

باب قو ل  اللہ تعالیٰ (ایشر کون مالا یخلق ) الا یہ

124

باب قول اللہ  تعالیٰ (حتی اذا فذع عن قلو بھم )

132

شفا عت  کا بیان

137

ہدا یت دینے والا اللہ تعا لی ٰ کے سوا کوئی نہیں

151

بنی آدم  کے کفر اور شرک دین کا بنیادی سبب بزرگوں  کے

157

کسی بزرگ  کی قبر کے پاس اللہ  تعا لی کی عبادت کر نا ایک سنگین جرم ہے

176

بزرگوں  کی قبر  کے بارے  میں غلو  کر نا ان  کو بت بنا دیتا  ہے

178

 رسول  اللہ ﷺکا توحید  کی مکمل حفاظت  کرنا

182

اس امت  کے بعض  افر اد بتوں  کی پوجا کر یں گے

186

 جادو کا بیان

197

جادو کی چند اقسام کا بیان

203

نجو میوں  کا بیان

209

جادو ٹوٹکے کے ذریعے  جادو  کے علا ج کا بیان

216

بد فالی  اور بد شگو نی  کا بیان

220

علم نجوم کا شر عی  حکم

227

با رش کی نسبت  ستا روں  کی جا نب  کر نے کا حکم  

232

باب قولہ تعالی ٰ(و من الناس من یتخذ من دون اللہ  انداد ) الایہ

238

باب قولہ تعالی ٰ(انما ذلکم الشیطان یخوف اولیا ء ) الایہ

244

باب قولہ تعالی ٰ( و علی اللہ فتوکلوا ان کننتم  مو منین )

245

باب قولہ تعالی ٰ(افا منو امکر اللہ  فلایامن مکراللہ )الایہ

 

اللہ تعا لیٰ کی تقدیر پر صبر کر نا  ایمان با اللہ  کا حصہ ہے

258

ریا ء کا ری کا بیان

264

انسان کا اپنے عمل سے دنیا  کو طلب کر نا بھی شرک ہے

268

اللہ تعا لی کی حرام کر دہ چیزوں  کو حلا ل اورحلا ل چیزوں  کو حرام کرنے میں

272

باب قو لہ تعا لی ٰ (الم تر الی الذین  یذعمون )الایہ

278

اسما ء و صفات کے منکر  کا حکم

284

باب قو لہ تعا لی ٰ (یعرفون نعمۃ اللہ ثمہ ینکرو نھا)

288

باب قو لہ تعا لی(فلا تجعلو ا  اللہ  انداد وانتم تعلمون )

292

اللہ تعا لیٰ کی قسم  پر کفا یت  نہ کر نے والے شخص کا حکم

299

زمانے کو گالی دینا اللہ کو ایذا پہچانا ہے

303

قا ضی القضا ۃ (چیف جسٹس ) لقب اختیار کر نے کی شر عی حیثیت

306

اللہ تعالیٰ کے اسما ء حسنیٰ کی تعطیم اور اس وجہ سے (کسی کے نام )کی تبدیلی

309

اللہ قر آن مجید  اور رسو لﷺ سے استہز ا کرنے والے شخص کاحکم

312

با ب قولہ اتعالی ٰ (ولئن اذقنا رحمۃ منا من بعد ضرا ء)

315

باب قولہ تعالیٰ (فلما ء امن  ھما صا لحا  جعلا لہ شرکا ء )

322

باب قولہ تعالی(وللہ الا سما ء الحسنی ٰ فاد عو ہ بھا )

327

السلام  علی اللہ  کہنے کی مما نعت

331

اے اللہ اگر تو چا ہتا  ہے تو مجھے  بخش د ے کہنے  کا حکم

333

عبدی و امتی ’’ میرا بندہ  اور میری بندی کہنے کی مما نعت

336

جو اللہ کے نام پر سوال  کرے ے اسے  خالی ہاتھ  نہ لو ٹا یا جائے

339

اللہ کا واسطہ  دے  کر صرف جنت  کا سوال  کر نا چا ئیے

342

کلمہ  ’’ لو  .. یعنی اگر کہنے  کا حکم

344

ہوا اور آندھی  کو گالی  دینے  کی مما  نعت

347

باب قو لہ  تعا لیٰ ( یظنون با اللہ غیر  الحق ظن  الجا ھلیۃ )

349

منکر ین تقدیر کا بیا ن

354

تصو یر یں بنانے والو ں کا حکم

360

کثر ت سے قسم اٹھانے  کا حکم

365

اللہ تعا لی  اور  اس کے رسول  کے ذمہ یعنی ضما نت دینے کاحکم

369

اللہ تعالیٰ پر قسم  اٹھانے  کا حکم

374

اللع تعالی ٰ کومخلوق پر سفا رشی بنانے کس مما نعت

377

نبی  اکر م ﷺ کا گلشن  تو حید کی حفا ظت فرمانا اور شرک کے را ستوں  کوبند کرنا

380

باب قو لہ تعالی ٰ(وما قدرو اللہ حق قد رہ)

384

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101750
  • اس ہفتے کے قارئین 314505
  • اس ماہ کے قارئین 101750
  • کل قارئین113993750
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست