صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

  • نام : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

نام:صالح بن عبدلعزیز۔

ولدیت:عبدالعزیزبن محمد۔

نسب نامہ: صالح بن محمدبن ابراھیم بن عبداللطیف آل شیخ۔

ولادت: ان کی ولادت ریاض شہرمیں 1378ء ہجری میں ہوئی۔

تعلیم وتربیت:

ابتدائی تعلیم ریاض شہرکےایک مدرسہ سےحاصل کی پھراس کےبعدجامعہ محمدبن سعودمیں داخلہ لیااور بقیہ تعلیم مکمل کی۔

اساتذہ:

1۔الشیخ عبدلعزیزبن عبدللہ بن عبدالرحمن بن باز۔

2۔(انکےوالد)الشیخ عبدالعزیزبن محمدبن ابراھیم۔

3۔الشیخ عبداللہ بن غدیان۔

4۔الشیخ عبداللہ بن عقیل۔

5۔الشیخ عبدالعزیزبن مرشد۔

جن اساتذہ کرام سےتعلیم حاصل کی ان کے نام درج ذیل ہیں۔

6۔الشیخ احمدالمراعبط الشنقیطی۔

7۔الشیخ محمدبن سعیدالدبل

ان کےعلاوہ بھی کبار علماء کرام سے استفادہ کیاہے۔

جن میں شیخ حمیدالانصاری بھی ہیں۔

درس وتدریس:

 جامعہ الامام محمدبن سعودالاسلامیہ میں بطور مدرس کام کرتے رہے،اس کےبعد 1416ہجری میں ’’الشئوونی الاسلامیۃ ولاوقاف والدعوۃ ولارشاد،،کےنائب ونرپرمقرر کیے کئے۔1420 ہجری میں اس ادارہ کےصدرمقرر کئے گئے۔

شیخ ہروقت طلب علم اور مسائل کی تحقیق میں مصروف کار رہے ہیں۔بہت سےممالک کے اسفار کیے۔بہت سی مفید کتابیں لکھی ہیں۔اوربہت سی کتابوں کی تحقیق وتنقیع کی ہے۔

حوالہ: ویکیپیڈیا۔

کل کتب 8

  • 1 #567

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 56032

    فتنہ اور فساد میں سلامت روی اور استقامت کے رہنما اصول

    (بدھ 13 مارچ 2013ء) ناشر : اصلی اہل سنت ڈاٹ کام
    #567 Book صفحات: 48

    جیسا کہ صاحب عقل و فہم جانتے ہیں کہ موجودہ دور فتنات کا دور ہے جس میں مسلمانوں کو ثقافتی، سیاسی اور سماجی سطح پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ نیکی اور بھلائی ایک اجنبی چیز سمجھے جانے لگے ہیں۔ ایسے میں اس بات کی شدت سے ضرورت ہے کہ ان فتنوں سے بچاؤ کی تدابیر کی جائیں۔ کیونکہ قرآن کی ایک آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب فتنے سر اٹھاتے ہیں تو صرف ظالم ہی اس کا شکار نہیں ہوتے بلکہ اس کے دائرہ میں سارے لوگ آ جاتے ہیں اور جب یہ فتنے برپا ہو جاتے ہیں تو کسی کو کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ زیر نظر مختصر سے کتابچہ میں فضیلۃ الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ نے ایسے قواعد و ضوابط کو ترتیب کےساتھ بیان کر دیا ہے جو فتنہ اور فساد میں ایک مسلمان کے لیے مشعل راہ ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالجبار الفریوائی نے نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ 48 صفحات پر مشتمل اس کتابچے پر طارق علی بروہی نے نظر ثانی کی ہے۔ کتابچہ میں فتنات سے بچاؤ کے لیے جو 9 قواعد بیان کیے گئے ہیں ان سے ہر خاص و عام کا مطلع ہونا بہت ضروری ہے۔ (ع۔م)

     

  • 2 #768

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 20174

    خطاؤں کا آئینہ

    (ہفتہ 26 نومبر 2011ء) ناشر : اصلی اہل سنت ڈاٹ کام
    #768 Book صفحات: 194

    زیر نظر کتاب عقائد ،عبادات اور احکام وآداب کی اصلاح کے متعلق ایک بہترین کاوش ہے۔جس میں عقائد کی خرابیوں ،طہارت،وضو،نماز اور دیگر عبادات میں پائی جانے والی خلاف شریعت چیزوں پر سیرحاصل بحث کی گئی ہے ۔اور عقائد وعبادات میں پائی جانے والی خامیوں اور خرابیوں کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔اصلاح عقائد وعبادات کے موضوع پر یہ مفید ترین کتاب ہے ۔جس کے مطالعہ سے آپ عقائد وعبادات میں واقع خرابیوں اور خامیوں کی اصلاح  اور خلاف شرع امور سے اجتناب کرسکتے ہیں ۔کتاب کی تیاری اور تبویب وترتیب مؤلف کے ذوق مطالعہ اور رسوخ فی العلم کی شاہد ہے ۔موجودہ معاشرتی بگاڑ اور دینی بے راہ روی کے اس دور میں سادہ لوح مسلمانوں  کے لیے اصلاح کا بہترین مجموعہ ہے ۔(ف۔ر)
     

  • 3 #954

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 28800

    رہنمائے حج اور عمرہ

    (منگل 06 جولائی 2010ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #954 Book صفحات: 80

    حج اورعمرہ  دوعظیم عبادتیں ہیں ان کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ کاقصد کرنا پڑتا ہے او روہاں جاکر مناسک حج و عمرہ اداکرنے ہوتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے حج او رعمرہ کےمسائل معلوم ہوں تاکہ سنت کےمطابق ان سے عہدبرآ ہواجاسکے زیرنظر کتاب میں انتہائی مختصر اور جامع انداز میں حج وعمرہ کے تمام مسائل بیان کردیئے گئے ہیں ہربات کا قرآن وسنت سے حوالہ بھی دیا گیا ہے بعض اہم مسائل سے متعلق علماء کے فتاوی بھی اس میں شامل ہیں اس کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تصاویر اور نقشوں کا بھی اہتمام کیا گیاہے جس سے عام قاری کو مسائل کے سمجھنے میں سہولت رہتی ہے

     

  • 4 #2451

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 5320

    خطاؤں کا آئینہ ( جدید ایڈیشن)

    (جمعہ 17 اپریل 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #2451 Book صفحات: 260

    ایک مسلمان کی ساری زندگی  عبادات کےگرد گھومتی ہے ،وہ اپنے رب کوراضی کرنے کےلیے  اپنے ہر فعل کو عبادت بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ جس پر وہ اجروثواب کاحقدار ٹھہرے ۔لیکن اگر اسے پتہ چل جائے کہ یہ جوعبادت اور نیکی میں ا س قدر محنت خلوص اور خشوع وخضوع سے کررہا ہوں اس میں  فلاں جگہ پر یہ خطاء اور غلطی سرزد ہورہی ہے جس کی وجہ سے عبادت یا نیک کام باعث اجراوثواب ہونےکی بجائے نہ صرف یہ کہ رب کریم کی بارگا ہ میں  قبول  نہیں ہور ہا بلکہ گناہوں کا باعث بن رہا ہے  تو  وہ یقیناً اس  خطاء وغلطی کی اصلاح پہلی فرصت میں کر ے گا ۔آج بہت سےمسلمان پر  اپنی عبادات بالخصوص  ارکان خمسہ  میں بہت ساری خطاؤں  کے مرتکب ہور ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’خطاؤں کا  آئینہ ‘‘صالح بن عبدالعزیز آل شیخ کی  تصنیف ہے جس میں انہوں نے  مسلمانوں کی عبادات میں پائی جانے والی  خطاؤں  کی نشاندہی کی ہے۔ یہ کتاب  اپنے موضوع پر ایک مکمل  اور بے مثا ل کتاب ہے  کہ جس کی روشنی میں ہر مسلمان اپ...

  • 6 #4149

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 6754

    توحید کی سنہری کرنیں

    (منگل 27 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4149 Book صفحات: 395

    اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کامعنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے می...

  • 7 #4885

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 8559

    مختصر شرح کتاب التوحید المسمی غایۃ المرید

    (اتوار 29 اکتوبر 2017ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #4885 Book صفحات: 389

    توحید اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ اس کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ توحید کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھاجائے کہ وہ اپنی ذات و صفات (self & attributes)اور افعال(acts)میں واحد و یکتا (singular)ہے۔ اس کی ذات و صفات اور افعال میں اس کا کوئی مشابہ (similar)مماثل(alike)شریک(comrade)نہیں ،وہ ازلی و ابدی (eternal)ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اس کے لئے فنا(Mortality)نہیں۔ وہ زمان و مکان کی قیود (Conditions of time and space)سے پاک ہے۔ اللہ ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ کیونکہ وہی سب کا پیدا کرنے والا اور سب کو پالنے والاہے۔ وہی سب کو رزق دینے والا، موت و زندگی عطا فرمانے والا، وہی اولاد عطا فرمانے والا، نفع و نقصان کا مالک اور پوری کائنات کا مالک ہے۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ مختصر شرح کتاب التوحید المسمیٰ غایۃ المرید اردو ترجمہ‘‘شرح الشیخ صالح بن عبد العزی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94570
  • اس ہفتے کے قارئین 307325
  • اس ماہ کے قارئین 94570
  • کل قارئین113986570
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست