#3402

مصنف : ڈاکٹر احمد شبلی

مشاہدات : 8577

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

  • صفحات: 317
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7925 (PKR)
(بدھ 02 مارچ 2016ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اس کی تکمیل کے لیے ہر دور میں اہتمام کیا جاتا رہا ہے ،لیکن اسلام نے تعلیم کی اہمیت پر جو خاص زور دیا ہے اور تعلیم کو جو فضیلت دی ہے دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظام نے وہ اہمیت اور فضیلت نہیں دی ہے۔ اسلام سے قبل جہاں دنیا میں بہت سی اجارہ داریاں قائم تھیں وہاں تعلیم پر بھی بڑی افسوس ناک اجارہ داری قائم تھی۔اسلام کی آمد سے یہ اجارہ داری ختم ہوئی۔ دنیا کے تمام انسانوں کو چاہے وہ کالے ہوں یا گورے، عورت ہو یامرد،بچے ہوں یا بڑے، سب کو کتاب و حکمت کی تعلیم دینے کی ہدایت دی۔اسلام نے نہ صرف یہ کہ علم حاصل کرنے کی دعوت دی،بلکہ ہر شخص کا فرض قرار دیا ہے۔آسمان وزمین، نظام فلکیات، نظام شب وروز،بادوباراں ،بحرودریا ،صحرا و کوہستان،جان دار بے جان ،پرندو چرند، غرض یہ کہ وہ کون سی چیز ہے جس کا مطالعہ کرنے اور اس کی پوشیدہ حکمتوں کا پتہ چلانے کی اسلام میں ترغیب نہیں دی گئی؟ زیر تبصرہ کتاب"تاریخ تعلیم وتربیت اسلامیہ" محترم ڈاکٹر احمد شلبی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم محمد حسین خان زبیری صاحب نے کیا ہے، جس میں انہوں نےاسلام کی اسی تعلیم وتربیت کے عظیم الشان فلسفے کی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے کہ اولا درسگاہوں کی کی حالت تھی جو رفتہ رفتہ اب ایک نئی شکل میں موجود ہیں اور ان میں انسان سازی کا کام جاری ہے اور ان کی تعلیم وتربیت کے فریضے کو سرانجام دیا جا رہا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

خلاصہ

 

3

اظہار تشکر

 

7

پیش لفظ

 

15

دیباچہ

 

21

باب اول مقامات تعلیم

 

51

باب دوم کتب خانے صفحات

 

119

باب سوم اساتذہ

 

165

باب چہارم طلباء

 

217

باب پنجم مؤسسین ، اوقاف ، تنظیم

 

262

ضمیمہ

 

285

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48231
  • اس ہفتے کے قارئین 48231
  • اس ماہ کے قارئین 2120148
  • کل قارئین113727476
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست